بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے
ذرائع وزارت صحت کے مطابق پولیو وائرس کی تصدیق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی سیوریج لائن میں ہوئی ہے۔زرائع کے مطابق پولیو وائرس نے ملک میں پھر سے پھیل رہا ہے، ذرائع وزارت صحت کے مطابق پولیو وائرس لسبیلہ کی سیوریج میں ٹائپ ون وائلڈ میں پایا گیا ہے،جبکہ لسبیلہ کی یونین کونسل اتھل جمالی محلہ کی سیوریج بھی پولیو پازیٹو ہے۔ذرائع وزارت صحت کے مطابق 23 جنوری کو یہاں کی سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل لیا گیا تھا، گڈاپ کراچی سے لسبیلہ کی پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق ہے۔مزید ذرائع وزارت صحت نے بتایا ہے کہ 31 سیوریج سیمپلز میں رواں سال پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔