بلوچستان ہائیکورٹ نے میاں بیوی کے بہمیانہ قتل کے واقعے کا نوٹس لےلیا، عدالت عالیہ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا، دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے مقتولہ کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے بانو ستک زئی اور احسان اللہ سمالانی کے قتل کا نوٹس لے لیا ۔
عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور آئی جی بلوچستان کو کل طلب کرلیا،دوسری جانب کوئٹہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ 13 اختر شاہ نے مقتولہ بانو ستک زئی کی قبر کشائی کا حکم دے دیا ۔
بلوچستان کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں اب تک 13 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور واقعے کا مقدمہ بھی ہنہ اوڑک تھانے میں درج کیا جا چکا ہے ۔
واضح رہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں عیدالاضحیٰ سے 3 روز قبل بانو ستکزئی اور احسان اللہ سمالانی کو پسند کی شادی کرنے پر قتل کیا گیا تھا، واقعے کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان سردار سرفراز بگٹی کی جانب سے واقعے کا نوٹس لینے پرپولیس حرکت میں آئی تھی ۔