بنگلہ دیشں نے پاکستان کو دو ٹسٹ میچ سریز میں شکست دے کر تاریخ رقم کردی، قومی ٹیم ٹسٹ سریز میں کلین سویپ کرکے سریز دو صفر سے اپنے نام کرلی
راولپنڈی میں کھیلے گئے دو میچوں کی سریز کے دوسرے میں میچ میں بنگلہ ٹیم نے پاکستان کو چھ وکٹو سے شکست دے دی
دو صفر سے اپنے نام کرلی ۔بنگلہ دیش نے پہلی بار پاکستانی ٹیم کو وائٹ شکست شکست سے دوچار کیا ہے ۔
دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا تھا ۔بنگلہ دیش نے مقررہ ہدف 4 وکٹ وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے قومی ٹیم کو کلین سویپ کردیا ۔
دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلادیش نے 42 رنز بنا لیے بغیر کسی نقصان کھیل کا آغاز کیا تاہم 16 رنز کے اضافے پر بنگال ٹائیگرز نے ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان نجم الحسن شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، مشفق الرحیم اور شکیب الحسن نے 32 کی شراکت داری قائم کرکے اپنی ٹیم کو تاریخی فتح دلوادی ۔
پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، ابرار احمد، سلمان علی آغا اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 172 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ مہمان ٹیم کو جیت کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 274 اور دوسری اننگز میں 172 رنز بنائے تھے ۔جبکہ بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آوٹ ہوگئی تھی ۔ مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیئے 185 رنز کا ہدف میچ کے آخر روز بآسانی مکمل کیا اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی کامیابی حاصل کی ۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ختم کردیا گیا تھا جبکہ خراب موسم کی وجہ سے ٹاس بھی ممکن نہیں ہوسکا تھا۔
اس سے قبل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر ہی پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا جس میں مہمان ٹیم نے قومی ٹیم کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا ۔
بنگلہ دیش کے لیٹن داس کو دوسرے ٹیسٹ میچ اور مہدی حسن مرزا کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔