Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    • پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    • پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
    • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
    • آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
    • بھارت کے ساتھ جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    • بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    • پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سےآپریٹ کررہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی،وزیراعظم شہبازشریف
    فیچرڈ

    کالعدم ٹی ٹی پی آج بھی افغانستان سےآپریٹ کررہی ہے، یہ پالیسی نہیں چل سکتی،وزیراعظم شہبازشریف

    دسمبر 27, 2024Updated:دسمبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Banned TTP is still operating from Afghanistan, this policy cannot work, PM Shahbaz Sharif
    خطے میں امن کیلئے افغانستان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،وزیراعظم کا کابینہ اجلاس سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح دہشت گردی کے خلاف صف آرا ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے تعلقات بہتر ہوں اور ہم ایک دوسرے کے ساتھ معاشی میدان میں تعاون کریں، تجارت بڑھے اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے مگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان آج بھی افغانستان سےآپریٹ کررہی ہے اور پاکستان میں بے گناہ لوگوں کو شہید کررہے ہیں، یہ پالیسی نہیں چل سکتی ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغان حکومت کو ایک سے زیادہ مرتبہ یہ پیغام دیا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ بہت اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن کالعدم ٹی ٹی پی کا مکمل طور پر ناطقہ بند کیا جائے، انہیں کسی طور بھی پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو شہید کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، یہ ہمارے لیے ریڈ لائن ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ بہتر تعلقات اور ٹی ٹی پی کو کھلی چھوٹ بیک وقت ممکن نہیں، افغان سرزمین سے کسی صورت دہشت گردی قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت کے بھرپور دفاع کا حق رکھتے ہیں۔

    شہباز شریف نے کہا کہ چند دن پہلے بہت بڑا حادثہ ہوا، 16 ایف سی جوان شہید ہوئے، جنوبی وزیرستان میں کل ایک اور معرکہ ہوا جس میں خوارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا، ہمارے ایک میجر اور دوسرے جوان شہید ہوئے، افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف صف آراء ہیں، دہشتگردوں کا قلع قمع کریں گے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ پارا چنار میں ادویات کا معاملہ سامنے آیا، پارا چنار میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، این ڈی ایم اے کے ذریعے پاراچنار ادویات پہنچائی گئی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکرم میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور
    Next Article کرم کی صورتحال پر جرگہ آج دوبارہ بیٹھے گا، فیصلے کا امکان
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.