بنوں میں ایف سی لائن پر دہشتگردوں کا خودکش حملہ ناکام بنادیا گیا، پولیس حکام کے مطابق 5 حملہ آور دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا جبکہ ایس ایچ او اور عام افراد سمیت 7 اہلکار زخمی ہو گئے ۔
بنوں پولیس نے ایف سی لائن پر دہشتگردوں کے حملے کو ناکام بنادیا ، پولیس ذرائع کے مطابق جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشتگردوں کی فائرنگ ایک ایف( فیڈرل کانسٹیبلری) شہید ہوگیا ، جبکہ ایس ایچ او دمساز خان اور عام شہریوں سمیت 7 اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
دوسری جانب ڈی آئی جی سجاد خان اور ڈی پی او سلیم عباس کلاچی کی قیادت میں علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خلاف آپریشن جاری ہے ۔