واضح رہے کہ "پراپرٹی لیکس” میں دنیا بھر کی بہت سی سیاسی شخصیات، حکومتی اہلکاروں اور ریٹائرڈ سرکاری افسروں کے نام شامل ہیں۔ دبئی میں جائیدادیں خریدنے والے غیرملکیوں میں پاکستانیوں کا دوسرا نمبر ہے۔ پراپرٹی لیکس میں انکشاف ہوا ہے کہ 17 ہزار پاکستانیوں نے دبئی میں 23 ہزار جائیدادیں خرید رکھی ہیں۔
پراپرٹی لیکس میں شامل پاکستانیوں میں صدر آصف علی زرداری کے تین بچے، حسین نواز شریف، وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہلیہ، شرجیل میمن اور ان کے گھر والے، سینیٹر فیصل واوڈا، فرح گوگی، شیر افضل مروت، سندھ اور بلوچستان اسمبلی کے چار ایم این ایز اور 6 ایم پی اے شامل ہیں۔ مرحوم جنرل پرویز مشرف، سابق وزیر اعظم شوکت عزیز اور ایک درجن سے زائد ریٹائرڈ جرنیلوں کے ساتھ ساتھ ایک پولیس چیف، ایک سفیر اور ایک سائنسدان بھی شامل ہیں۔ واح رہے ان تمام افراد نے براہ راست یا اپنی اہلیہ اور بچوں کے ذریعے جائیداد کی ملکیت حاصل کی تھی۔