Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اکتوبر 14, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور
    • سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف
    • یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف
    • پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب
    • وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ
    • حکومت غربت کے خاتمے اور پائیدار ترقی کے لیے پُرعزم ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال
    • خیبرپختونخوا میں آئی ٹی سمیت تمام شعبوں میں ترقی یقینی بنائیں گے، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
    • خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ، ایمرجنسی کا فیصلہ ناگزیر تھا، وفاقی وزراء
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چیمپیئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی،دفاعی چیمپیئن پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا
    اہم خبریں فروری 24, 2025

    چیمپیئنز ٹرافی،نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی،دفاعی چیمپیئن پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا

    Facebook Twitter Email
    Champions Trophy, New Zealand beat Bangladesh, defending champion Pakistan out of semi-final race
    بنگلہ دیش کے 237 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا، بنگلہ دیش کے 237 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے 5 وکٹ کے نقصان پر پورا  کرکے اہم کامیابی حاصل کی،نیوزی لینڈ کی کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ۔

    راولپنڈی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی ،بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنائے، نجم الحسن شانتو 77 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔

    ذاکر علی 45، راشد حسین 26 اور تنزید حسن 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،نیوزی لینڈ کی جانب سے مائیکل براس ویل نے 4 اور ول او رورکی نے  دو وکٹیں حاصل کیں ۔

    نیوزی لینڈ نے 237 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا،
    نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے شاندار سنچری سکور کی اور سب سے زیادہ 112 رنز بنائے، ٹام لیتھم 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد، ناہید رانا، مستفیض الرحمان اور راشد حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،نیوزی لینڈ کے مائیکل براس ویل کو 4 وکٹیں لینے اور 11 قیمتی رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

    یہ میچ جیت کر نیوزی لینڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جب کہ پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گیا ۔

    اس سے قبل بھارت نے گروپ اے میں بنگلہ دیش اور پاکستانی ٹیم کو شکست دے کر  سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں 2 مارچ سے رمضان المبارک شروع ہونے کی پیشنگوئی
    Next Article خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    قومی اسمبلی نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دیدی،قرارداد کثرت رائے سے منظور

    اکتوبر 14, 2026

    سہیل آفریدی مذاکرات کے آخر میں مراد سعید سے فیصلے کیوں لے رہے تھے؟ محسن نقوی کا انکشاف

    اکتوبر 13, 2026

    یورپ کی جانب غیر قانونی مائیگریشن میں 64 فیصد کمی، یورپی کمشنر کی پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    اکتوبر 13, 2026

    پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں مزید دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیاب

    اکتوبر 13, 2026

    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی آئی ایف سی کے نائب صدر سے ملاقات، ریکوڈک منصوبے پر تعاون کا جائزہ

    اکتوبر 13, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.