Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر
    اہم خبریں مارچ 17, 2026

    ایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    تہران/واشنگٹن — ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے آپریشن "وعدہ صادق 4” کے تحت اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی 57ویں لہر شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تازہ کارروائیوں میں خیبر شکن، عماد اور قدر میزائل استعمال کیے گئے، جبکہ حملوں کی تصدیق بین الاقوامی ذرائع نے بھی کی ہے۔

    آئی آر جی سی کے بیان کے مطابق ان حملوں کو "یا سید الساجدینؑ” کے نام سے منسوب کیا گیا اور رمضان کے دوران شہید ہونے والے شیرخوار بچے مجتبیٰ کے نام کیا گیا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں میں مقبوضہ علاقوں کے اہم کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز اور میزائل دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر میں قائم امریکی العدید ایئر بیس پر بھی میزائل اور ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں ذوالفقار اور قیام میزائل استعمال ہوئے۔

    دوسری جانب امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ تصاویر کے تجزیے سے ظاہر ہوا ہے کہ ایران کے حملوں سے خلیجی خطے میں امریکا کی متعدد فوجی تنصیبات متاثر ہوئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق کم از کم 17 امریکی تنصیبات کو نقصان پہنچا جبکہ 22 میں سے 11 تنصیبات ایرانی حملوں کی زد میں آ چکی ہیں۔

    جنگ کے نتیجے میں اب تک 13 امریکی فوجی ہلاک اور تقریباً 200 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ اسرائیل میں 15 ہلاکتیں اور ہزاروں زخمیوں کی اطلاعات ہیں۔ خطے کے دیگر ممالک میں بھی جانی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔

    ادھر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے مختلف علاقوں پر حملے جاری ہیں۔ ایرانی صوبہ مرکزی میں حالیہ بمباری کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ ایرانی حکام کے مطابق مجموعی طور پر شہدا کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں۔

    لبنان میں بھی اسرائیلی حملوں کے باعث بھاری جانی نقصان ہوا ہے جہاں 850 سے زائد افراد شہید ہو چکے ہیں۔

    ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی اڈوں کا استعمال بند ہونا چاہیے کیونکہ اس سے علاقائی تعلقات متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس معاملے پر فرانسیسی صدر سے بھی بات چیت کی ہے۔

    ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ ایران ضرورت پڑنے پر طویل جنگ کے لیے تیار ہے اور فی الحال سفارتی حل ترجیح نہیں ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے زمینی فوجی کارروائی کی تو اسے ویت نام جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    Keyword:
    Iran Israel Conflict

    Slug:
    iran-israel-conflict

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآپریشن غضب للحق، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے جاری ، کابل میں ایمونیشن اور ٹیکنیکل انفراسٹرکچر تباہ
    Next Article کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک
    Web Desk

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.