Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اگست 29, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
    • جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی
    • بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
    • ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی
    • لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے
    • سی ٹی ڈی پشاور ریجن کی قبرستان مہر گل کلے، میراکچوڑی میں کامیاب کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک
    • کویت کے وزیرِ دفاع کی راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات
    • پاکستان کی مسلح افواج کویتی فوج کی تربیت و سرحدی دفاع میں معاونت کیلئے معاہدے پر دستخط
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک
    اہم خبریں مارچ 17, 2026

    کراچی میں سی ٹی ڈی کی بڑی کامیابی: بی ایل اے کے اہم کمانڈر سمیت چار دہشتگرد ہلاک

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email
    کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی میں ایک اہم اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ایک اہم کمانڈر سمیت چار انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں شہر قائد میں ایک بڑے دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ بھی ناکام بنا دیا گیا۔
    سی ٹی ڈی حکام کے مطابق یہ کارروائی کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن ملیر میں کی گئی۔ 17 فروری کو گرفتار کیے گئے دہشتگردوں سے حاصل ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر ان دہشتگردوں کا محاصرہ کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے تین کی شناخت ہو چکی ہے، جبکہ چوتھے کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔
    انٹیلی جنس بنیادوں پر تحقیقات کے بعد ایک اہم دہشتگرد کی شناخت سہیل بلوچ عرف گرک کے نام سے ہوئی، جو بی ایل اے کا اہم کمانڈر تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق سہیل بلوچ عرف گرک "فتنہ الہندوستان” کا بدنام زمانہ دہشتگرد تھا۔ وہ پہلے بلوچ لبریشن فرنٹ سے وابستہ رہا اور 2022 میں بی ایل اے میں شامل ہو گیا تھا۔ تنظیم میں بطور اہم کمانڈر سرگرم رہتے ہوئے وہ متعدد بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث رہا۔
    حکام نے مزید بتایا کہ سہیل بلوچ دہشتگردوں کو اسلحہ اور لاجسٹک معاونت فراہم کرنے کا ذمہ دار تھا۔ وہ پنجگور کے ڈپٹی کمشنر کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھا اور 50 سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کے قتل میں مطلوب تھا۔سی ٹی ڈی کے مطابق سہیل بلوچ کا دہشتگرد رہنماؤں رحمان گل، ملا امین اور ڈاکٹر مکھو کے ساتھ براہ راست رابطہ تھا۔ اس نے جعفر ایکسپریس حملے کے لیے پانچ خودکش بمبار بھی روانہ کیے تھے۔ مزید برآں وہ ناکے لگا کر لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔
    حکام کا کہنا ہے کہ سہیل بلوچ کی ہلاکت دہشتگرد نیٹ ورک کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ اس کامیاب کارروائی سے کراچی میں ممکنہ بڑے دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، جس سے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی گئی ہے۔
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایران کا آپریشن وعدہ صادق 4، اسرائیل اور امریکی اہداف پر حملوں کی نئی لہر
    Next Article افغانستان میں دہلی کی مداخلت اور پاکستان.. تحریر: ڈاکٹر حمیرا عنبرین
    Web Desk

    Related Posts

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر سے سعودی وزیر ماحولیات کی اہم ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    اگست 28, 2026

    جنوبی وزیرستان کے بازار میں دھماکہ، امن کمیٹی کا رکن جاں بحق، 8 افراد زخمی

    اگست 28, 2026

    بیرسٹر افتخار گیلانی نے آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    اگست 28, 2026

    ہاکی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو ہرا کر پاکستان نے 11ویں پوزیشن حاصل کرلی

    اگست 28, 2026

    لیگی رہنما بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے

    اگست 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.