Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبر پختونخوا میں عید کے دوسرے روز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں عید کے دوسرے روز سے آندھی، اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنائی ہے۔  پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ بھیجا ہے جس کے مطابق منگل کی شام کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ محکمے نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے پیشگی نمٹنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں اور ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ مراسلہ کے مطابق کسان اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصا گندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.