ضلع چارسدہ میں عید کے دوسرے دن دو مختلف واقعات میں چھ بچے دریا میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق عید کے دوسرے دن چھ بچے ڈوب گئے جن میںپانچ مدرسے کے طالب علم جبکہ ایک افغان بچہ بھی شامل تھا۔
مقامی غوطہ خوروں نے 2 بچوں کو بحفاظت نکال لیا۔
عید کے دوسرے دن پیش آنے والا پہلا واقعہ دریائے خیالی کے مقام پر پیش آیا جہاں 5 بچے ڈوب گئے جبکہ دوسرا واقعہ سردریاب کے قریب پیش آیا جہاں ایک افغانی بچہ ڈوب گیا۔ یاد رہے ضلعی انتظامیہ نے دریاؤں نہاتے پر دفعہ 144کے تحت 4 اپریل سے پابندی عائد کر رکھی تھی، تاہم پولیس نوٹیفکیشن پر عمل درآمد یقینی نہ بنا سکی۔