چینی فرم ٹرانسشن ہولڈنگز کے چیئرمین ژو ژاؤ جیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے اور الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت، موبائل فون مینوفیکچرنگ اور فن ٹیک کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف ، جو 5 روزہ سرکاری دورے پر چین میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے ٹرانسشن ہولڈنگز کو ملک کے بے پناہ وسائل اور نوجوانوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے برآمدی مقاصد کے لیے پاکستان میں سامان تیار کرنے کی دعوت بھی دی۔Zhu Zhaojiang نے وزیراعظم کو پاکستان میں اپنی کمپنی کے موجودہ آپریشنز، عالمی برآمدات اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔
اس اجلاس میں بتایا گیا کہ کمپنی پہلے ہی پاکستان میں ایک موبائل فون مینوفیکچرنگ یونٹ قائم کر چکی ہے جس سے تقریباً 5000 پاکستانی کارکنوں کو روزگار مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی فرم موبائل فون انڈسٹری میں اپنی سرمایہ کاری کو بڑھانے کی خواہش رکھتی ہے جس سے پاکستان سے موبائل فون کی برآمد میں بھی اضافہ ہوگا۔اجلاس میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عبدالعلیم خان، جام کمال خان، عطاء اللہ تارڑ اور وزیر مملکت شازہ فاطمہ خواجہ نے بھی شرکت کی۔