Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, اکتوبر 15, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
    • گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا
    • پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا
    • صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو
    • وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
    • خیبرپختونخوا میں سابق وزراء سے سرکاری گاڑیاں واپس نہ لینے کا انکشاف
    • پاکستان کا مالیاتی خسارہ 22 سال کی کم ترین سطح 2.6 فیصد پر آ گیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مراد سعید افغانستان میں بیٹھ کر خیبر پختونخوا کی حکومت کنٹرول کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » لکی مروت بدامنی کی لپیٹ میں،مزید تین افراد اغوا
    اہم خبریں جنوری 12, 2025

    لکی مروت بدامنی کی لپیٹ میں،مزید تین افراد اغوا

    Facebook Twitter Email
    Rising Insecurity in Lakki Marwat
    لکی مروت میں بدامنی بڑھ گئی
    Share
    Facebook Twitter Email

    لکی مروت کا ضلع ایک بار پھر بدامنی کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ بدنام زمانہ اشتہاری گروپ نے دولت خیل گاؤں کے تین افراد کو ڈاٹسن گاڑی سمیت اغوا کر لیا۔ یہ واقعہ دن دیہاڑے پیش آیا جس نے علاقے کے رہائشیوں میں شدید بے چینی پیدا کر دی۔ دو دن قبل اٹامک انرجی فیکٹری کے 17 ملازمین کو بھی مسلح افراد نے گاڑی سمیت اغوا کیا تھا، جن میں سے 8 کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کرا لیا ہے جبکہ 10 مغوی اب بھی اغواکاروں کی قید میں ہیں۔

    رات کو شاخ قلی خان کے قریب ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت پر ایک نوجوان کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ علی الصبح کیچی کمر کے علاقے سے ایک اور نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی۔

    ایک اور واقعے میں نار صاحبزادہ خوست میں نامعلوم چوروں نے ایک ٹرانسفارمر اتار کر کوائل چرالیا۔ اسی طرح نجی سیمنٹ فیکٹری پر ایک درجن کے قریب چور دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے۔ سیکورٹی گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک گارڈ زخمی ہوا جبکہ چور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

    دولت خیل میں تین افراد کے اغوا پر علاقے کے عوام نے شدید احتجاج کیا۔ بیگوخیل روڈ کو دولت خیل کے مقام پر بلاک کر دیا گیا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک بدنام زمانہ اشتہاری علاقے میں سرعام دھمکیاں دیتا ہے اور لوگوں کو سرکنڈے کاٹنے سے بھی روکتا ہے۔

    مقررین نے کہا، "یہ اشتہاری ہمارے ایک نوجوان کو قتل اور کئی کو زخمی کر چکا ہے۔ اب اس نے دن دیہاڑے ہمارے تین افراد کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا ہے۔”

    احتجاج کرنے والے عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

    بدامنی کی اس لہر نے لکی مروت کے عوام کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ لوگ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی فوری مداخلت کے منتظر ہیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Article90 فیصد ٹک ٹاکر اپنے آباواجداد کی بدنامی اور رسوائیوں کے فروغ میں بنیادی کردار ادا کررھے ہیں
    Next Article عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اکتوبر 14, 2026

    گورنر راج کے نفاذ کی توثیق، صدرِ مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا

    اکتوبر 14, 2026

    پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پٹرول 2026 میں سلور میڈل جیت لیا

    اکتوبر 14, 2026

    صوبے کی ابتر صورتحال کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی آخری آپشن تھا، بلاول بھٹو

    اکتوبر 14, 2026

    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

    اکتوبر 14, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.