Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 7, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت
    • کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ
    • روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث
    • تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف
    • محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟
    • غلط بیانی پر وزیراعظم نااہل ہوسکتا ہے تو ایوان میں تماشہ کرنے والے کیوں نہیں؟ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد
    • سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی،مہنگائی 9سال کی کم ترین سطح پر ہے، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد
    • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر
    اہم خبریں

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ تیسری مرتبہ مؤخر

    جنوری 13, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ ایک مرتبہ پھر مؤخر کردیا گیا۔ فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔

    یاد رہے اسلام آباد کی احتساب عدالت نے اٹھارہ دسمبر دوہزار چوبیس کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔ فیصلہ سنانے کی تاریخ تیسری دفعہ تبدیل کردی گئی۔

    اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پیش نہ ہوئیں۔ احتساب عدالت کے جج نا صر جاوید رانا نے وکلا ئے صفائی  کے وقت پر نہ پہنچنے پر برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے اٹھارہ دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

    جج نا صر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ 6جنوری کو میں ٹریننگ پر تھا اس لیے فیصلہ نہیں سنا سکا، صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت موجود ہوں نہ ملزمان اور نہ ہی ان کے وکلا پیش ہوئے، بانی پی ٹی آئی کو دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت  پیش نہیں ہوئے، ٹرائل کے دوران بھی ملزمان کو متعدد مواقع دیئے گئے، بشری بی بی کوآج فیصلہ سنائےجانےکاعلم تھا لیکن وہ بھی پیش نہیں ہوئی۔

    یاد رہے کہ جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کا ٹرائل مکمل کرکے 18 دسمبر2024 کوفیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانےکیلئے23 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی لیکن 22 دسمبر کو عدالت نے تاریخ 6 جنوری 2025 تک بڑھا دی۔ 6 جنوری کو بھی احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصرجاوید رانا  کی رخصت کے باعث فیصلہ نہ آیا۔

    احتساب عدالت میں تقریباً سال بھر جاری رہنے والے ٹرائل کے دوران 3 ججز تبدیل ہوئے۔ نیب نے 35 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے ۔ ملزمان پر فردجرم 27 فروری 2024 کو عائد کی گئی۔ وکلائے صفائی نے سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال، سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک سمیت تمام گواہان پر جرح کی ۔

    تفتیشی افسر پر جرح 38 سماعتوں کے بعد مکمل ہوئی جبکہ ملزمان کو 342 کے بیانات مکمل کرنے کیلئے 15 مواقع ملے۔ ملزمان نے اپنے دفاع میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا۔۔ عدالت نے 16 گواہوں کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے سے متعلق ملزمان کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلکی مروت بدامنی کی لپیٹ میں،مزید تین افراد اغوا
    Next Article عمران خان پہلے بدمعاشی کی سیاست کر رہے تھے اب کشکول لے کر کھڑے ہو گئے ہیں، فیصل واوڈا
    Web Desk

    Related Posts

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کا لالک جان شہید کو خراجِ عقیدت

    جولائی 7, 2025

    کراچی میں قبر کی قیمت 14300 روپے مقرر، شہر کے تمام قبرستانوں کو رجسٹرڈ کرنیکا فیصلہ

    جولائی 7, 2025

    روس، طالبان اور پاکستان, علاقائی سیاست کا نیا مثلث

    جولائی 7, 2025

    تجاوزات کیخلاف آپریشن کے دوران ملاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

    جولائی 7, 2025

    محرم ڈیوٹی اور پولیس کے جوان؟

    جولائی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.