Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 28, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خون کا دامن اور زندگی کی امانت
    • پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف
    • وزیراعظم شہباز شریف اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
    • حکومت معاشی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
    • مہنگائی کا طوفان: عوامی زندگی پر بڑھتا دباؤ اور ممکنہ حل، تحریر: ثمن سرفراز
    • پاکستان اسٹاک مارکیٹ مندی کا شکار، ہنڈرڈ انڈیکس 817 پوائنٹس گر گیا
    • پشاور میں سرکاری رہائشگاہوں پر ریٹائرڈ افسران کے قبضے، قوانین کی خلاف ورزی کے انکشافات
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں،وزیراعظم
    اہم خبریں

    چین کے ساتھ قریبی تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہیں،وزیراعظم

    جنوری 29, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Close relations with China are an important part of our foreign policy, Prime Minister
    اکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے،وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: چین کے سال نو کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے، چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے ۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے، باہمی اعتماد اور مشترکہ خواہشات سے جڑے ہمارے قریبی تعلقات اب ایک جامع تزویراتی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں، یہ آہنی بھائی چارہ بدستور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ چینی سال نو تجدید، تبدیلی اور نئے آغاز کے وعدے کی علامت ہے، اس موقع پر لوگ اپنے خاندانوں اور دوستوں سمیت روایتی کھانوں، تحائف کا تبادلہ کرنے اور آنے والے سال کیلئے برکتوں کو مدعو کرنے کیلئے جمع ہوتے ہیں ۔

    شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم مل کر عالمی امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کیلئے بامعنی شراکت کرتے رہیں گے، دعا ہے کہ یہ سال ہماری دو عظیم قوموں کیلئے خوش نصیبی اور مسلسل کامیابیاں لائے اور ہمارے دونوں لوگوں کے درمیان اٹوٹ رشتوں کو مزید مضبوط کرے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئی جی پولیس خیبرپختونخوا اختر حیات کو عہدے سے ہٹادیا گیا،ذوالفقار حمید نئے انسپکٹر جنرل تعینات
    Next Article صدر مملکت کے دستخط کے بعد متنازع پیکا ترمیمی بل قانون بن گیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ

    اپریل 28, 2026

    پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    اپریل 28, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

    اپریل 28, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خون کا دامن اور زندگی کی امانت

    اپریل 28, 2026

    پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ فتح II میزائل کا کامیاب تجربہ

    اپریل 28, 2026

    پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم محمد شہباز شریف

    اپریل 28, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف اور نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلۂ خیال

    اپریل 28, 2026

    حکومت معاشی شعبے میں ادارہ جاتی اصلاحات پر عمل پیرا، ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب

    اپریل 28, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.