Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • 9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار
    • خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی
    • مسجد ضرار سے باجوڑ تک
    • سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
    • زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
    • پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
    • کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
    • تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعلیٰ گنڈاپور کی عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت
    اہم خبریں

    وزیراعلیٰ گنڈاپور کی عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت

    ستمبر 8, 2024Updated:ستمبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Chief Minister Gandapur has given two weeks to the government to release Imran Khan
    دو ہفتوں میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہ کیا گیا تو خود رہا کریں گے،گنڈاپور
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد (اخبار خیبر)وفاقی دارالحکومت کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں پاکستان تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو دو ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بانی چیئرمین کو رہا نہ کیا گیا تو ہم خود رہا کریں گے۔
    وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پختونخوا کے عوام نے طاقت کے زور پر اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیا، جابر حکمران کے خلاف آواز اٹھانا جہاد ہے، ہم یہ جہاد کریں گے۔این آر او دینے والے ہار چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں بیٹھ کر جیت چکا ہے، قوم نے خوف کا بت توڑ دیا ہے، این او سی ہونہ ہواگلا جلسہ لاہور میں ہوگا۔
    ان کا کہنا تھاکہ وکلا نے بتایاکہ عمران خان کے کیسز ختم ہوچکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں قانونی طور پر عمران خان رہا نہ ہوا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے، میں آپ کی قیادت کروں گا اور پہلی گولی میں کھاؤں گا اور آگے میں رہوں گا۔
    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اگر پیچھے ہٹے تو نہ دوبارہ ایسا موقع ملے گا، نہ دوبارہ ایسا لیڈر ملے گا، ایسی قوم ملے گی اور نہ ایسا جذبہ ملے گا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور قافلے کے ہمراہ جلسہ گاہ پہنچے۔ پی ٹی آئی اور اپوزيشن اتحاد کے رہنماؤں نے جلسے کے شرکا سے خطابات کیے۔ جلسے میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، علیمہ خان اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
    جلسے سے خطاب میں پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف مزید کوئی کیس بنانا، اپنی مرضی کی عدالت میں لے جانا کسی صورت قبول نہيں۔اقتدار میں بیٹھے لوگ راستے بند نہ کریں بلکہ راستے نکالیں، اس سے پہلے کہ ملک بند گلی میں چلا جائے، کوئی راستہ نکالیں۔
    جلسے سے خطاب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی، قانون کی بالادستی کیلئے پنجاب میں بھی جلسےہوں گے، پنجاب پیدل جانا ہوا تو جائیں گے، ان کے آنسو گیس کا مقابلہ کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ کسی کا باپ پی ٹی آئی کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، آج کے جلسے میں نے ایک ضروری اعلان کرنا ہے، ہم نے فیصلہ کیاہے کہ ہم ایک ہفتے میں پنجاب جائیں گے، علی امین گنڈا پور اس کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے کہا کہ سن لو طاقتور لوگوں، انقلاب اپنے دھانے پر کھڑا ہے، عوام تیار ہے، عوام نکل چکی ہے، عوام گھروں سے نکل کر آچکی ہے، آج عوام کہہ رہی آپ حکم دیں اڈیالہ جیل جانے کا، لیکن ہم اڈیالہ جیل ایسے نہیں جائیں گے، ہم اڈیالہ جیل اس وقت جائیں گے جب بانی رہا ہوں گے، عوام کی طاقت سے عوام کی چابی سے اڈیالہ جیل کا تالہ کھلے گا، سن لو طاقتور لوگوں بانی پی ٹی آئی پاکستان کی ضرورت ہے۔
    اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ آج سب رکاوٹیں ہٹا کر لوگ جلسے میں پہنچے ہیں، یہ کہتے تھے 8 ستمبر کو جلسہ نہیں ہوگا، جو کہتے تھے پنجابی نہیں نکلتے آج دیکھ لو جلسے میں پنجابی موجود ہیں، عوام بانی پی ٹی آئی کی اصل طاقت ہیں، جو ہمارے راستے میں آئے گا عوام اس سے ٹکرائے گی۔
    پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی قیادت سے شکوہ کیا کہ لاکھوں کی حمایت کے باوجود عمران خان جیل میں ہے، دراصل پی ٹی آئی میں تنطیم کی کمی ہے، سٹیج پر چڑھتے ہوئے کپڑے پھٹ جاتے ہیں، جیبیں کٹ جاتی ہیں، ایسا مجمع انقلاب نہیں لاسکتا۔
    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو پیغام دینا چاہتا ہوں آج تک دنیا میں جتنے بھی انقلاب ہوئے ہیں، چاہے مذہبی یو یا سیاسی، کسی بھی انقلاب کو اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کی حمایت حاصل نہیں ہوئی۔
    انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آپ کا انقلاب کیوں نہیں ہورہا، تو اس کی بنیادی وجہ تنظیم کا نہ ہونا ہے کیوں کہ انقلاب کے لیے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے، آپ لوگوں کا عمران خان سے محبت اورعشق اپنی جگہ لیکن تنظیم کی کمی ہے۔
    پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے نامزد امیدوار بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ آپ پر دو سال سے ظلم ہو رہا ہے، آپ لوگ جھکے نہیں آپ لوگوں نے مقابلہ کیا، آپ لوگوں نے تشدد برداشت کیا، آپ لوگوں نے جیلیں جھیلیں، آپ کے گھروں پر چھاپے مارے گئے گھر والوں کو اٹھایا گیا، بانی پی ٹی آئی کبھی نہیں جھکے گا، وقت کے یزید کا مقابلہ آخری دم تک کرے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں باغبانی کو فروغ دینے کیلئے ہارٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ
    Next Article خیبر پختونخوا کی بدقسمتی ہے کہ اسے بانی پی ٹی آئی جیسے حکمران مل گئے،عظمیٰ بخاری
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار

    جولائی 29, 2025

    خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی

    جولائی 29, 2025

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    9 مئی واقعات پر سزا کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رکن قومی اسمبلی نااہل قرار

    جولائی 29, 2025

    خیبرپختونخوا کی مقامی حکومتوں کے آڈٹ رپورٹ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن سامنے آ گئی

    جولائی 29, 2025

    مسجد ضرار سے باجوڑ تک

    جولائی 29, 2025

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.