لوئر جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے علاقہ سانگہ اور اینذر چینہ میں کل سے تین روزہ کرفیو نافذ کردیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
جنوبی وزیرستان لوئر کے ڈپٹی کمشنر ناصر خان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق کرفیو کے دوران باہر نکلنے پر مکمل پابندی ہوگی،تحصیل شکئی میں کل سے سیکیورٹی فورسز کی موومنٹ کے باعث تین روز تک صبح پانچ بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ ہوگا۔
ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے میں تحصیل شکئی کے عوام سے سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔