Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اکتوبر 13, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیر داخلہ محسن نقوی نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں
    • ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کہیں اور سے نہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی
    • پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری
    • چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم
    • بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس، خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ
    • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف زمین تنگ کرنے کا بڑا اعلان
    • کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » احتجاج کی جگہ تبدیل کرنے پر عمران خان راضی تھے،بشریٰ بی بی نہیں مانی، وزیردفاع خواجہ آصف
    قومی خبریں نومبر 30, 2024

    احتجاج کی جگہ تبدیل کرنے پر عمران خان راضی تھے،بشریٰ بی بی نہیں مانی، وزیردفاع خواجہ آصف

    Facebook Twitter Email
    Imran Khan was willing to change the place of protest, Bushra Bibi did not agree, Defense Minister Khawaja Asif
    ڈی چوک پر خونزیری کا دعویٰ ہے مگر پی ٹی آئی والے ثبوت کوئی نہیں دے رہے،خواجہ آصف
    Share
    Facebook Twitter Email

    سیالکوٹ:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پہلی حقیقی مزاحمت کا سامنا کرنے پر جس طرح پی ٹی آئی میدان چھوڑ کر بھاگی کسی بھی جنگ یا تحریک میں اس طرح دم دبا کر بھاگنے کی مثال  نہیں ملتی۔

    خواجہ آصف کے مطابق ہم نے انہیں احتجاج کے لیے بار بار کئی جگہیں آفر کیں اور عمران خان راضی بھی ہوگئے تھے لیکن یہ خاتون بشریٰ بی بی ہجوم کو دیکھ کر بولیں کہ اب اُدھر کون جائے گا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے دھرنے کی کال دی، وہ لوگ رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے اسلام آباد پہنچے، رینجرز جوان اور پولیس اہلکار شہید ہوئے، سیکڑوں زخمی ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وفاق پر تیسرا حملہ ناکام بنادیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کراؤڈ اچھا تھا جنہوں نے سیاست میں زندگی گزاری ہے وہ ایسا ہجوم دیکھتے رہتے ہیں مگر بشریٰ بی بی نے پہلی بار اتنا ہجوم دیکھا اور کہا کہ میں تو ڈی چوک جاؤں گی مگر اس کے بعد جو حشر ہوا اور وہاں سے جو بھاگی ہیں تو گنڈاپور کے ساتھ ہی فرار ہوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کی گاڑی کو اینٹیں بھی پڑتی رہیں وہ بھی بڑی مشکل سے وہاں سے بھاگے اور رونمائی مانسہرہ میں ہوئی، اس کے بعد لطیف کھوسہ نے کہا 278 بندہ وہاں مارا گیا، ہر لیڈر نے ہلاکتیں الگ الگ بتائیں کسی نے ہزار بندہ کہا کسی نے کچھ، مگر اب نمبر سنگل ڈیجٹ میں آگیا ہے ۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ  ابھی تک کسی جنازے کی ویڈیو سامنے نہیں آئی یا کسی مرنے والے کے وارثوں کی ویڈیو سامنے نہیں آئی نہ ایسا کوئی ثبوت سامنے آیا کہ وہاں خون ریزی ہوئی، زخمی ضرور ہوئے مگر مرنے کی شہادت کوئی نہیں ملی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleچیمپئنز ٹرافی، پاکستان کا موقف برقرار، آئی سی سی کا اجلاس پھر ملتوی،بھارت نے مزید وقت مانگ لیا
    Next Article جنوبی وزیرستان: تحصیل شکئی میں کل سے تین روز کے لیے کرفیو نافذ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں

    اکتوبر 12, 2026

    کوئٹہ: پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ گر کر تباہ،دونوں پائلٹس شہید

    اکتوبر 12, 2026

    صدر مملکت نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی منظوری دیدی

    اکتوبر 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے 10 نئی بکتر بند گاڑیاں خیبرپختونخوا پولیس کے حوالے کر دیں

    اکتوبر 12, 2026

    ہماری پالیسی اسلام آباد سے آئے گی، کہیں اور سے نہیں،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی

    اکتوبر 12, 2026

    پاکستان میں ورچوئل اثاثوں کے لیے پانچ ماہ میں لائسنسنگ ریگولیشنز نافذ، ٹوکنائزیشن پر کام جاری

    اکتوبر 12, 2026

    چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں معیشت کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت ہے، وزیراعظم

    اکتوبر 12, 2026

    بچوں کو سائبر خطرات سے بچانے کے لیے عالمی قوانین کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ

    اکتوبر 12, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.