حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ۔
اسلام آباد: پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ، اضافے کے بعد پٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 382 روپے 2 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے ۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 53 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے،جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 389 روپے 80 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 21 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کرکے اعلامیہ جاری کیا ۔

