اسلام آباد (سیار علی شاہ) وزارت داخلہ نے افغان شہریوں کا پاکستان آمد اور روانگی سے متعلق نئی پالیسی نافذ کردی ہے، نئی پالیسی کے مطابق تورخم اور دیگر بارڈر کراسنگ پر افغان شہریوں سے پاکستان آمد اور روانگی کے وقت پی او آر اور اے سی سی کارڈز تحویل میں لیا جائے گا۔ زرائع کے مطابق رضاکارانہ طور پر افغانستان واپسی پر افغان شہریوں کو وی آر ایف فارم دیا جائے گا، نئے دستاویز پر پاکستان چھوڑنے والے افغان شہریوں کو گرانٹ بھی دیا جائے گی۔
بارڈر کراسنگ پر تحویل میں لئے جانے والے افغان مہاجر کارڈز کو ایف آئی اے اور متعلقہ حکام مستقل بلاک کریں گے۔ بارڈر پر تحویل میں لئے گئے کارڈز واپس نہیں کیے جائیں گے۔ زرائع کے مطابق نئے طریقہ کار اور پالیسی کا مقصد افغان شہریوں کی مانٹرنگ مزید موثر بنانا ہے۔