Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

دیر بالا:مسافروں سے بھری کوسٹر کھائی میں جا گری, 7 افراد شدید زخمی

ضلع دیر بالا کے علاقے قولنڈی کے مقام پر مسافروں سے بھری کوسٹر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔جس کی وجہ سے اس حادثے میں 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

جیسے ہی حادثے کی اطلاع ملی ریسکیو ٹیم نے بروقت رسپانس دیا اور جائَ وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو ذرائع  کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کر کے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ حادثہ میں 7 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.