پولیس نے کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گرہ جانہ میں خفیہ ا طلاع پر آپریشن کیا گیا ہے ، آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 زخمی ہوئے ہیں ۔
پولیس کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں ایک کی شناخت صفیان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں
رحمت اور خالد شاہ شامل ہیں ۔
پولیس نے مزید کہا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگرد بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے ، دہشتگردوں کے بھاگنے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے ۔
پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ ہلاک اور زخمی دہشتگرد عام لوگوں پر کئی حملوں میں ملوث تھے ،واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں ۔