خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر شکیل خان کی جانب سے کرپشن کی شکایات کے بعد قائم کی گئی گڈ گورننس کمیٹی کو جمع کرایا گیا تحریری بیان سامنے آگیا ہے۔
شکیل خان کے بیان کے مطابق سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو نے ترقیاتی کاموں کے لیے چھ ارب ستاسی کروڑ روپے جاری کیے ۔
شکیل احمد کے بیان کے مطابق جب ان سے کمیشن کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ اس معاملے کی خود نگرانی خود رہے ہیں۔
شکیل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے خیبرپختونخوا میں پارٹی کی سینئر قیادت کو کرپشن اور بدانتظامی سے آگاہ کیا۔
شکیل خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے بھی وزیراعلیٰ کو 20 کروڑ روپے دینے کا اعتراف کیا ہے۔
شکیل خان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ انہوں نے 31 جولائی کو پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے دوران تمام حقائق انہیں پیش کئے۔