ماڑی پیٹرولیم نے خیبر پختونخوا میں گیس کے ذخائر دریافت کر لئے، گیس صارفین کیلئَے خوشخبری،ذخائر شمالی وزیرستان میں دریافت کئے گئے ہیں۔
اس دریافت کی شروعات 2 جون 2023ء سے ہوئی اور اب تک 4 ہزار 577 فٹ کی کھدائی کے بعد گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نئی گیس دریافت سے ملک کے گیس ذخائر میں بہتری آئے گی اور گیس صارفین کو بھی اس سے فائدہ ہو گا۔
ماڑی پٹرولیم کی یہ کارروائی مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے خوشخبری ہے، اور اس سے متعلق متخصصوں کا کہنا ہے کہ گیس کی یہ نئی دریافت ملک میں مزید سہولتیں فراہم کرے گی