امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان میں دہشت گردی کےخلاف تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکرکیا ہے۔
صدرڈونلڈ ٹرمپ عہدہ سنبھالنے کے بعد کانگریس سےپہلا خطاب کیا، صدرڈونلڈ ٹرمپ نےکہا ساڑھے3سال پہلےداعش نےافغانستان میں13امریکیوں کوقتل کیا، کابل دھماکے میں ملوث دہشتگردپکڑاگیاہےخوشی ہےافغانستان سےدہشتگردی کابڑاذمہ دار پکڑا گیا ہے۔
امریکی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد کانگریس سے پہلے طویل ترین خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ انتہاپسند دہشتگردی کے خلاف ہیں، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہےکہ افغانستان میں دہشتگردی کا بڑا ذمہ دارپکڑاگیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے 2021 میں کابل دھماکے کے دہشتگرد کی گرفتاری میں تعاون پر حکومت پاکستان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اس دہشتگرد کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا خصوصی طورپر شکریہ اداکرتا ہوں، ساڑھے تین سال پہلے داعش نے 13 امریکیوں کو افغانستان میں قتل کیا، افغانستان میں امریکیوں کو ہلاک کرنے والا اس وقت امریکا لایا جارہا ہے تاکہ وہ امریکا میں قانون کا سامنا کرسکے۔
وقت آچکاہےکہ ہلاکتوں اور جنگ کوختم کیا جائے، امریکی عوام کاپیسہ امدادکےنام پرضائع کیاگیا،سب سے بڑی ترجیحات میں معیشت کی بحالی شامل ہے، مہنگائی کاخاتمہ میری اولین ترجیح ہے، ملکی توانائی سیکٹر کو فروغ دیکر توانائی بحران پر قابو پائیں گے۔
مزید کہا غیرقانونی طورپرامریکامیں داخل ہونےوالوں نےملک کانقشہ تبدیل کردیا،غیرقانونی طورپرملک میں داخل ہونےوالوں کو واپس انکے ممالک بھیج رہے ہیں، دنیابھر کے ممالک نے ہمیں ماضی میں کئی دہائیوں تک لوٹا ہے،ڈبلیو ایچ اوکرپٹ ترین ادارہ ہے۔