پشاور(شوبزڈیسک) معروف قانون دان اور سوشل ایکٹیوسٹ بخت روان نے گزشتہ روز پشاور سے نشر کئے گئے مارننگ شو میں میزبان مینہ شمس کے جہیز کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ھوئے کہا کہ جہیز کو ھمارے معاشرے میں ایک لعنت بنادیا گیا ھے والدین اپنے بیٹے کیلئے لاکھوں بلکہ کروڑوں کے جہیز کا مطالبہ کرتے ہیں اور اسکو شرط بنادیتے ہیں یہ نہیں سوچتے کہ لڑکی کے والدین اتنا جہیز نہیں سکتے اصل جہیز تو دلہن کا کردار شرافت اچھی تربیت اور سسرال کا احترام ھے طلاق کے حوالے سے بخت روان ایڈووکیٹ نے کہا کہ طلاق اللہ کے نزدیک ایک ناپسندیدہ عمل ھے میرے پاس ان گنت کیس طلاق کے بارے میں آتے ہیں اور میری یہ ھمیشہ سے کوشش رھی ھے کہ خاوند اور بیوی کا رشتہ قائم رھے معمولی اختلافات ھر میاں بیوی کے درمیان ھوتے ہیں مگر اسکا علاج طلاق نہیں یہ دو خاندانوں کی ھتک اور تباہی ھے جسکی میں پرزور مخالفت کرت ھوں ۔۔۔۔۔
جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read

