ایبٹ آباد میں لیڈی گارڈن پارک کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں ڈمپر نے سکول کے 8 بچوں کو کچل ڈالا، حادثے میں 3 بچے جاں بحق جبکہ 5 شدید زخمی ہوگئے ۔
ایبٹ آباد میں کینٹ تھانہ کی حدود لیڈی گارڈن میں تیز رفتار ڈمپر نے سوزوکی گاڑی کو کچل دیام گاڑی میں سکول کے بچے موجود تھے ۔
پولیس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق بچوں کی لاشوں اور زخمی بچوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کر دیا، زخمی بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
ٹریفک حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شدید احتجاج کیا ، شاہراہ ریشم بند کر دی گئی، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار، پولیس نے تلاش شروع کردی ۔