پشاور:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنوں کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس بارے میں حکومت اور اپوزیشن گروپوں سے مشاورت کی ہے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے بھی خیبر میں پی ٹی ایم کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے آج وزیر اعلیٰ ہاؤس میں لویہ جرگہ یا گرینڈ جرگہ بلایا جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شرکت کریں گے۔اجلاس میں قبائلی رہنما اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما بھی شرکت کریں گے۔
اجلاس میں ضلع خیبر میں پشتون تحفظ موومنٹ کے معاملے پر غور کیا جائے گا اور اس معاملے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
گزشتہ رات بھی وزیر اعلیٰ کی قیادت میں ایک اہم اجلاس ہوا ہے جس میں اپوزیشن اراکین اور حکومتی اراکین کی جانب سے مسئلہ پرامن طریقے سے حل کرنے کی پیشکش کی گئی اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ نے تمام اراکین کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی اجلاس میں خیبرپختونخوا میں جاری کشیدگی کے حل کے لیے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج وفاقی وزیر داخلہ وزیراعلیٰ ہاؤس آرہے ہیں، میں پارلیمانی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں سیکیورٹی کے قیام کے لیے اہم فیصلے کریں گے۔