الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں8 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے
8 فروری کو عام تعطیل کااعلان کرتے ہوئےالیکشن کمیشن نےنوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ملک بھر میں نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی دفاتر، کاروباری مراکز اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔یہ فیصلہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024 میں ووٹرز کی آسانی کیلئے کیا ہے۔انہیں تاکہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئے اور وہ آسانی سے8 فروری کو ووٹ ڈالے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔
یہ اقدام اس بات کی دلیل ہے کہ لوگوں کو اپنے حقوق استعمال کرنے میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور ان کو ملک کے سیاستی نظام میں شرکت کا موقع فراہم ہو۔اس تعطیل کا اعلان ملک بھر میں عوام کے لئے ایک کال ہے کہ وہ ووٹ کا صیح استمعال کریں، اور یہ الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی تدابیر کو بڑھانے کا ایک اور قدم ہے تاکہ انتخابات میں شفافیت اور بہترین طریقے سے شرکت ہو سکے۔