خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے مشہور ٹک ٹاکر خاتون رضوانہ عرف حسینہ جاں بحق ہوگئیں۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ ہری پور کے علاقے علوے خالو غازی میں پیش آیا، جہاں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے خاتون پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں رضوانہ عرف حسینہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

