Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, جولائی 5, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک
    • یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟
    • خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف
    • ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر
    • پشتون قبائل کا مستقبل
    • جعلی شناختی کارڈز کے بعد جعلی سپانسرشپ پر افغان شہریوں کو ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بھی بےنقاب
    • شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری ، قومی ٹیم کے آل راونڈر کی مداحوں سے دعاؤں کی اپیل
    • پہلی بار سیاستدان، حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہونے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہے، محسن نقوی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری دے دی،وزیراعظم شہبازشریف کی قوم کو مبارکباد
    اہم خبریں

    وفاقی کابینہ نے 26ویں آئینی ترامیم کی منظوری دے دی،وزیراعظم شہبازشریف کی قوم کو مبارکباد

    اکتوبر 20, 2024Updated:اکتوبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal Cabinet approves 26th Constitutional Amendment
    وفاقی کابینہ نے ترمیم سے متعلق بلاول بھٹو کے مسودے کی منظور دی، مصدق ملک
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام  آباد  میں  وزیراعظم  شہبازشریف  کی  زیر  صدارت  وفاقی  کابینہ  کا  اجلاس  ہوا  جس  میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے اور ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

    وفاقی  کابینہ  کے  اجلاس  کے  دوران  26  ویں  آئینی ترمیم  کی  منظوری  دے  دی  ۔  اس  کے  بعد  مسودے  کو  سینیٹ  اور  قومی  اسمبلے  کے  اجلاس  میں  پیش  ہوگا  اور  دونوں  ایوانوں  سے  بھی  منظوری  ہوگی  ۔

    اجلاس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں آئینی ترمیم پر تفصیلی مشاورت ہوئی اور صدر کو اعتماد میں لیا گیا۔

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں وزیرِ قانون و انصاف نے 26 ویں آئینی ترمیم پر دوبارہ تفصیلی بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پاکستان پیپلز پارٹی کا 26 ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظور کر لیا۔ وزیرِ اعظم نے اتحادی جماعتوں کے سربراہاں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور ملکی حالات کی بہتری کے لیے کابینہ نے بہترین فیصلہ کیا، پوری قوم کو 26 ویں آئینی ترمیم کی کابینہ سے منظوری پر مبارکباد دیتا ہوں۔

    پرائم منسٹر آفس سے جاری بیان میں وزیراعظم نے مزید کہا کہ کابینہ نے ملکی ترقی اور عوامی فلاح کے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے ملکی وسیع تر مفاد میں فیصلہ کیا، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی معیشت کے استحکام کے بعد ملک کے آئینی استحکام اور قانون کی حکمرانی کے لیے ایک سنگ میل عبور ہوا۔

    وزیراعظم  نے  کہا  کہ  عوام سے کیے گئے اپنے وعدے کے مطابق ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے محنت جاری رکھیں گے۔

    وزیرِ اعظم نے چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرداخلہ محسن رضا نقوی، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کی کوششوں کو سراہا۔

    اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ حکومت نے اپنا مسودہ منظور کر لیا ہے، کابینہ نے اس مسودے کی منظوری دی جو پیپلزپارٹی، حکومت اور اتحادی جماعتوں نے مل کر بنایا۔

    دوسری جانب چئیرمین پیپلز پارٹی نے سب کو مبارکباد دی ہے  اور کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے بہت شکرگزار  ہیں۔

    بلاول  بہٹو  زرداری  کا  کہنا  تھا  کہ  آج  تاریخ  دن  ہے ، ترامیم میں متنازعہ نکات نہیں ہیں ۔ جے یو  آئی نے ترمیم کے  مسودے میں بہت محنت کی ہے اور ساتھ  دیا  ہے  ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآئینی ترامیم کی منظوری کے لئے دیگر آپشنز بھی ہیں،وزیراطلاعات عطا تارڑ
    Next Article بنگلور ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراونڈ پر 8 وکٹ سے شکست دے دی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک

    جولائی 5, 2025

    یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں یا یونیورسٹی آف کرائمز اینڈ کریمینالوجی؟

    جولائی 5, 2025

    خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیلی کی کوشش ہوسکتی ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

    جولائی 5, 2025

    ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی میں پُرامن طور پر اختتام پذیر

    جولائی 5, 2025

    پشتون قبائل کا مستقبل

    جولائی 5, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.