اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال نے کہا کہ چیف جسٹس کے قتل کے فَتوے دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی کو اس طرح کی شرانگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں مذہب کے نام پر خون خرابے کی کوشش کی جارہی ہے، سپریم کورٹ اس معاملے پر اپنے فیصلے کی وضاحت کرچکی ہے مگر پھر بھی پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ریاست کسی طور پر قتل کے فَتوے جاری کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاسی اور دیگر مفادات کےلیے سوشل میڈیا پر عوام کو قتل پر اکسانے والی پوسٹ لگائی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست اس شرانگیزی پر سخت کارروائی کرے گی اور قانون پوری قوت سے حرکت میں آئیگا۔
انھوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو کئی سالوں سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے اور یہ عدلیہ میں حق کی آواز کو خاموش کرانے کی کوشش ہے۔
وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے قتل سے متعلق بات کرنا پاکستان کے آئین اور دین سے بغاوت ہے، چیف جسٹس کو قتل کی دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں، دھمکیاں دینے والے شخص کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اس طبقے کو 2017 میں سیاسی ایجنڈے کے تحت کھڑا کیا گیا، قانون موجود ہے تو کسی فرد کو فَتویٰ جاری کرنے کا حق نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سزا و جزا کا اختیار صرف عدلیہ کے پاس ہوتاہے، کسی شخص ، کسی جتھے یا گروہ کو حق حاصل نہیں کہ کسی کےایمان کا فیصلہ کرے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ جید علماء سے درخواست ہے کہ آگے بڑھیں اور لوگوں کی رہنمائی کریں، غیر آئینی غیر اسلامی اقدامات کے خلاف فوری ایکشن ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ کس قسم کا زہر اور نفرت یہ گھولتے ہیں کہ ایک نوجوان نےمجھےگولی کانشانہ بنایا، اگر پاکستان میں کوئی اقلیت خود کو غیرمحفوظ سمجھے تو یہ نظریہ پاکستان کی نفی ہے۔
منگل, اکتوبر 14, 2025
بریکنگ نیوز
- کرم میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب، ٹینک اور پوسٹیں تباہ
- لاہور ٹیسٹ: پاکستان کے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے 2 وکٹوں پر 51 رنز بنالیے
- وزیراعظم شہبازشریف نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا
- گورنر خیبرپختونخوا کل نو منتخب وزیر اعلیٰ سے حلف لیں، پشاور ہائیکورٹ کا حکم
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے آرمی چیف عاصم منیر کو ‘فیورٹ فیلڈ مارشل’ قرار دے دیا
- جے یو آئی نے خیبرپختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا الیکشن چیلنج کردیا
- غزہ میں امن معاہدے پر دستخط کردیئے گئے،آج تاریخی دن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
- افغان طالبان کی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نماز جنازہ ادا، فیلڈ مارشل کی شرکت