Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, مارچ 20, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان
    • حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل
    • ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی
    • پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا
    • صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
    • پاکستان اپنے عوام کے خلاف دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کریگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
    • کراچی میں طوفانی بارش، 19 افراد جاں بحق، 60 سے زائد زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد،راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ، اہم اجلاس طلب
    اہم خبریں

    اسلام آباد،راولپنڈی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں سیلابی صورتحال، رین ایمرجنسی نافذ، اہم اجلاس طلب

    جولائی 17, 2025Updated:جولائی 17, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Flood situation in rivers and canals due to torrential rains in Islamabad and Rawalpindi, rain emergency imposed, important meeting called
    راولپنڈی اسلام آباد میں نالوں کے بھرنے کے سبب متعدد راستوں پر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے ہونے والی موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا ہے، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے ۔ 

    جڑواں شہروں میں کل رات سے اب تک 250 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، جس کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیرآب آ گئے ہیں، راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    راولپنڈی اسلام آباد میں نالوں کے بھرنے کے سبب متعدد راستوں پر ٹریفک کو مشکلات کا سامنا ہے،بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح کٹاریاں کے مقام پر 20  فٹ اور گوالمنڈی پل پر 19 فٹ ہو گئی  جبکہ دریائے سواں میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے پل زیر آب آ گیا ۔

    پنڈی میں کل رات سے اب 200 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جبکہ اسلام میں سب سے زیادہ بارش آئی 12 میں 186 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ۔

    نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دیے گئے جبکہ ریسکیو ، واسا، سول ڈیفنس سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ  کردیا گیا ہے ۔

    نالہ لئی، کٹاریاں اور گوالمنڈی میں انخلاء کی وارننگ جاری کر دی گئی ہیں، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح بلند ہونے سے قریبی آبادی کو خطرہ ہے،  شہری احتیاطاً محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں ۔

    موسلا داھر بارش کے باعث شاہ پور اور راولپنڈی اسلام آباد کو ملانے والا پل پانی میں ڈوب گیا جبکہ پولیس فاؤنڈیشن گلی نمبراے فائیو میں بارش کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ ادھر چکری روڈ گاؤں لادیاں میں سیلاب کے باعث ایک فیملی بچوں سمیت چھت پر پھنس گئی جسے نکالنے کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا ہے ۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور راولپنڈی میں مقامی سطح پر چھٹی کا اعلان کر دیاگیا ہے، نالہ لئی کے اطراف نشیبی علاقوں کے رہائشی انخلا کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں ۔

    موسمیاتی حالات کے پیش نظر، ضلع راولپنڈی میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے چھٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے گھروں میں رہیں اور غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں ۔

    دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ۔

    اجلاس میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا جائے گا، وزیراعظم نے چیف کمشنر راولپنڈی اور ایم ڈی واسا سے فوری رپورٹ طلب کر لی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبلوچستان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر سید رب نواز طارق شہید
    Next Article خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب، مخصوص نشستوں پر کامیاب اراکین حلف اٹھائیں گے
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی ہفتے کو عید منانے کا اعلان

    مارچ 19, 2026

    حکومت کی عوام سے پیٹرول اور ڈیزل کی بچت کے اقدامات کو اپنانے کی اپیل

    مارچ 19, 2026

    ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی

    مارچ 19, 2026

    پاکستان نے اپنے میزائل پروگرام کو ممکنہ خطرہ قرار دینے کا دعویٰ مسترد کر دیا

    مارچ 19, 2026

    صدر مملکت نے پاکستان سٹیزن شپ سمیت اہم ترمیمی بلز کی منظوری دیدی

    مارچ 19, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.