Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » غلام احمد بلور کی سیاست سے کنارہ کشی: پشاور میں اے این پی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟
    اہم خبریں

    غلام احمد بلور کی سیاست سے کنارہ کشی: پشاور میں اے این پی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا؟

    فروری 4, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    پشاور (حسن علی شاہ سے): خیبر پختونخوا، بالخصوص پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سیاسی شناخت اور قوت کا مرکز طویل عرصے تک بلور برادران رہے۔ باچا خان اور خان عبدالولی خان کے نظریے کے پیروکاروں میں حاجی غلام احمد بلور، الیاس بلور اور بعد ازاں بشیر احمد بلور نمایاں حیثیت رکھتے تھے۔

    بشیر احمد بلور نے جنرل ضیاء الحق کے بعد گیارہ برس کے طویل وقفے کے بعد ہونے والے عام انتخابات میں عملی سیاست میں قدم رکھا۔ انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ایوب شاہ کے مقابلے میں الیکشن لڑا تاہم کامیاب نہ ہو سکے۔ بعد ازاں وہ اسی حلقے سے دو مرتبہ کامیاب ہوئے اور امیر حیدر خان ہوتی کی کابینہ میں سینئر وزیر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ اسی دوران پشاور کے قصہ خوانی بازار کے قریب ایک محلے میں دہشت گردی کا نشانہ بنے اور جامِ شہادت نوش کیا۔

    دوسری جانب حاجی غلام احمد بلور نے قومی اسمبلی کے انتخابات میں دو مرتبہ کامیابی حاصل کی اور میاں نواز شریف کی وفاقی کابینہ میں وزیر کے طور پر بھی فرائض انجام دیے۔ بشیر بلور کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے ہارون بلور نے ضمنی انتخابات میں حصہ لیا، تاہم وہ رابطہ عوام مہم کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بن گئے۔

    ہارون بلور کی شہادت کے بعد ان کی اہلیہ ثمر بلور نے الیکشن میں کامیابی حاصل کی، مگر چند ماہ بعد عوامی نیشنل پارٹی کو خیرباد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر لی، جہاں وہ اس وقت سینیٹر کے منصب پر فائز ہیں۔
    واضح رہے کہ سال 2025 میں الیاس بلور بھی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

    چند روز قبل حاجی غلام احمد بلور نے پشاور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیاست سے کنارہ کشی اور اسلام آباد منتقل ہونے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شکوہ کیا کہ انہیں ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت انتخابی عمل میں شکست دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پشاور چھوڑنے کا دکھ ضرور ہے، تاہم عمر اور صحت اب مزید فعال سیاست کی اجازت نہیں دیتی۔

    سیاسی مبصرین کے مطابق پشاور میں اے این پی کی عوامی مقبولیت کا گراف طویل عرصے تک بلور خاندان کے گرد گھومتا رہا، جو بشیر بلور کی شہادت کے بعد تیزی سے نیچے آیا۔ اب آنے والے متوقع انتخابات میں یہ بات واضح ہو جائے گی کہ بلور برادران کے بغیر پشاور میں اے این پی کس حد تک اپنی سیاسی حیثیت برقرار رکھ پاتی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیاسمین جعفری مرحومہ میری آئیڈیل تھیں: خالدہ یاسمین
    Next Article میرٹ پر روزگار کی فراہمی میرا قومی فرض تھا، عدالت نے مجھے باعزت بری کیا: انور سیف اللہ خان
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.