گلگت بلتستان کے علاقے ہوشے ویلی میں دو خاتون جرمن کوہ پیما بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر شدید زخمی ہو گئیں ، دونوں کو ریسکیو کرنے کیلئے تیاری مکمل ہے لیکن خراب موسم کی وجہ سے آپریشن تعطل کا شکار ہے ۔
گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق جرمنی سے تعلق رکھنے والی "مسز درمین لورا لینا” سلائڈنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گئیں ۔
ترجمان صوبائی حکومت نے بتایا کہ مسز ” کروس مرینہ ایوا” بھی لینڈسلائڈنگ کے مقام پر پھنس گئی ہیں ، جن کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے ۔
ترجمان کے مطابق وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے متعلقہ اداروں کو جرمن کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کی ہدایت کی ہے ۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ جرمن کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرنے کا عمل جاری ہے،ریسکیو کارروائی میں پاک فوج کے اہلکار بھی حصہ لے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے ریسکیو آپریشن کیلئے ہیلی کاپٹر موقع پہ تیار ہے ،موسم کی خرابی کی وجہ سے کارروائی تعطل کا شکا ہے، جیسے ہی موسم صاف ہوگا ، ریسکیو آپریشن فوری شروع کیا جائیگا ۔