پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے شام کے وقت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جو مصروفیات ہوتی ہیں کوئی شریف بندہ ان کا پڑوسی نہیں بننا چاہے گا۔
نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کی عمران خان پہلے کہتے تھے کہ کسی سیاسی جماعت سے بات چیت نہیں کروں گا، اب وہ کبھی مولانا فضل الرحمان،اور کبھی محمود خان اچکزئی کے در پر حاضر ہوتے ہیں۔
گورنر نے مزید کہا کہ یہ لوگ حاضر سروس کے یہ پاؤں پڑتے ہیں، جن کندھوں اور بیساکھیوں پر عمران خان آئے تھے اب وہ نہیں رہے۔ تحریک انصاف پی ٹی آئی آج کل مولانا فضل الرحمان کے ساتھ قربت بڑھانا چاہتی ہے، اسد قیصر مولانا کے قریب ہو رہے ہیں. اب دیکھنا وہ ان کے ساتھ کرتےکیا ہیں.
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کے پی ہاؤس اسلام آباد آفس دوبارہ مل بھی گیا تو جانا پسند نہیں کروں گا، کے پی ہاؤس میں شام میں وزیراعلیٰ کی جو مصروفیات ہوتی ہیں کوئی شریف بندہ ان کا پڑوسی نہیں بننا چاہے گا۔