گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نوشہرہ کا مختصر دورہ کیا جہاں انہوں نے وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے ملاقات کی ۔
نوشہرہ: تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نوشہرہ میں سابق وزیراعلیٰ اور داخلہ امور کیلئے وزیراعظم کے مشیر پرویز خٹک کی رہائش گئے اور ان سے ملاقات بھی کی ۔
دونوں رہنماوں کے درمیان ملاقات میں صوبے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور دہشتگردی کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔
فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لا کر صوبے کی ترقی یقینی بنانا ہوگی،

