Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 25, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا
    • گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری
    • کیم ٹیک اور نَسٹ کا مشترکہ اور بڑا اقدام، میڈیا سٹوڈنٹس کيلئے تربیت، انٹرنشپ اور عملی مواقعوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت
    • اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی
    • اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
    • گوادر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
    • سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے کی کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا
    فیچرڈ اکتوبر 25, 2026

    وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا

    Facebook Twitter Email
    The Prime Minister has launched the distribution of Chromebooks among 500,000 high-achieving students in schools and madrasas across the country.
    کروم بکس کے ساتھ طلبہ کو ایک سکول بیگ اور انٹرنیٹ ڈیوائس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے، وزیراعظم کا تقریب سے خطاب
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبا و طالبات کے لیے کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا، تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ تعلیم ایسا زیور ہے جو انسان کو معاشرے میں ممتاز مقام دلاتا ہے ۔

    اسلام آباد میں 5 لاکھ طالب علموں کو کروم بکس اور انٹرنیٹ سہولت فراہمی کے اجرا کی تقریب کے دوران وزیراعظم شہبازشریف  نے نمایاں کاکردگی والے طالب علموں میں کروم بکس تقسیم کیں ۔

    اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بھر کے ہونہار اور قابل بچوں کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، قابل بچے اور بچیاں ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، بچوں کو بااختیار بنانا، جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتیں فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ باصلاحیت بیٹے اور بیٹیاں پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں، طلبا و طالبات کو کروم بکس صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں، ماضی میں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں میرٹ پر چھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، کروم بکس کے ساتھ طلبہ کو ایک سکول بیگ اور انٹرنیٹ ڈیوائس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کروم بکس فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں، ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت کی قید میں نہیں ہونا چاہئے، طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مقصد انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے ۔

    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال میں طلبہ کو میرٹ پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جدید ڈیجیٹل سہولیات سے طلبہ گھر بیٹھے آن لائن تعلیم اور ای لائبریری سے استفادہ کر سکیں گے، اب 2 سال میں 5 لاکھ کروم بکس میرٹ پر تقسیم کی جائیں گی ۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ کروم بکس فراہم کرنے پر ٹوکیو ٹیکنالوجی کیئر فاؤنڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے ملک کے بچوں کی تعلیم اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عطیہ دیا، سمندر پار پاکستانی نوجوان ہمارا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں میں رہائش اور کھانے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، دانش اسکولوں میں طلبہ کو معیاری تعلیم، اسمارٹ بورڈز اور ای لائبریریز فراہم کی جا رہی ہیں، دانش سکولوں میں تمام تعلیمی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 27 دانش سکول زیر تعمیر ہیں، بچوں کو باصلاحیت اور قابل پاکستانی بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، سید شمس رضا جیسے کئی بچے مشکلات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے اور قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ سکیموں میں شامل کیا گیا تھا، کروم بکس اعلیٰ تعلیم کے ساتھ باوقار روزگار کے حصول کا ذریعہ بھی بنیں گی، کووڈ کے دوران لیپ ٹاپس نے طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے اور روزگار حاصل کرنے میں مدد دی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    کیم ٹیک اور نَسٹ کا مشترکہ اور بڑا اقدام، میڈیا سٹوڈنٹس کيلئے تربیت، انٹرنشپ اور عملی مواقعوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت

    اکتوبر 24, 2026

    اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اکتوبر 23, 2026

    اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے بعد بنیادی اقتصادی اصلاحات حکومت کی ترجیح ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

    اکتوبر 23, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وزیراعظم نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز کردیا

    اکتوبر 25, 2026

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب خیبر پختونخوا میں منعقد کرنے کا مطالبہ کردیا

    اکتوبر 24, 2026

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی سے متاثرہ اضلاع اور پولیس سے متعلق مختلف منصوبوں کیلئے 5 ارب روپے جاری

    اکتوبر 24, 2026

    کیم ٹیک اور نَسٹ کا مشترکہ اور بڑا اقدام، میڈیا سٹوڈنٹس کيلئے تربیت، انٹرنشپ اور عملی مواقعوں کی فراہمی پر اہم پیشرفت

    اکتوبر 24, 2026

    اسلام آباد:سی این جی سٹیشن میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 3 افراد زخمی

    اکتوبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.