گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مکہ مکرمہ میں نماز ادا کی اور خصوصی عمرہ ادا کرتے ہوئے صوبے خصوصاً ضلع کرم میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے دعا بھی کی ہے۔
عمرہ کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے تشدد کے متاثرین ، معصوم جانوں کے تحفظ اور پورے صوبے میں دیرپا امن کے قیام کے لیے بھی خصوصی دعائیں کیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امن نہ صرف حکومتی ذمہ داری ہے بلکہ ہر شہری کا بنیادی حق بھی ہے۔ہمیں اپنے بچوں اور لوگوں کے خوشحال اور پرامن مستقبل کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں، امن اور ہم آہنگی ہمارے صوبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں درپیش مشکلات پر قابو پانے میں مدد کرے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے حالیہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان حملوں کے نتیجے میں خیبرپختونخوا میں معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ۔