پشاور (شوبز ڈیسک) خیبر ٹی وی ہمیشہ اپنی نشریات کے ذریعے عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ مثبت پیغام دینے کا فریضہ انجام دیتا رہا ہے۔ اسی مقصد کے تحت پشاور اسٹیشن سے نشر ہونے والی ڈرامہ سیریز گارڈ روم (Guard Room Drama) ناظرین کی بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
اس ڈرامہ سیریز میں شہنشاہ آفریدی مرکزی کردار یعنی گارڈ کا رول ادا کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ نمایاں اداکاروں میں رخسار، سعید، زینب، جمشید مردانے، امتیاز طوطی اور فقیر حسین شامل ہیں، جو اپنی شاندار کارکردگی سے ڈرامے کو مزید دلچسپ بناتے ہیں۔
ہر قسط میں عوامی مسائل اور معاشرتی ناہمواریوں کو نہ صرف اجاگر کیا جاتا ہے بلکہ انہیں تفریحی اور سبق آموز انداز میں پیش کیا جاتا ہے، جسے ناظرین بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈرامے میں وقتاً فوقتاً ایک آدھ مقبول پشتو گانا بھی شامل کیا جاتا ہے، جو پروگرام کی کشش کو مزید بڑھا دیتا ہے۔
گارڈ روم خیبر ٹی وی کا وہ ڈرامہ ہے جو تفریح اور اصلاح کو ایک ساتھ لے کر آگے بڑھ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ناظرین اسے خاص دلچسپی کے ساتھ دیکھتے ہیں۔