Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, اپریل 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی
    • پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
    • پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور
    • ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا
    • طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات
    • بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے
    • پی ایس ایل11، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹ سے شکست دیدی
    • شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشت گردوں کا ایک اور حملہ ناکام، 37 دہشتگرد ہلاک، 81 زخمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک
    خیبرپختونخوا

    ہنگو: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید، جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک

    نومبر 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Hangu: 3 police personnel martyred in terrorist attack on police check post, one terrorist killed in retaliatory action
    کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا، پولیس حکام
    Share
    Facebook Twitter Email

    ضلع ہنگو میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے، پولیس حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا ۔

    ہنگو: محکمہ انسداد دہشت گردی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں قاضی طالب چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملہ کیا ۔

    حملے کے جواب میں ہنگو کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) خان زیب محمد کی قیادت میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی ۔

    بیان کے مطابق کارروائی کے دوران پولیس اہلکاروں نے علاقے کو گھیر لیا اور دشمن کے سامنے سینہ سپر ہوکر مقابلہ کیا ۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس نے حملہ ناکام بنایا، تاہم کارروائی کے دوران ہیڈ کانسٹیبل وحید شاہ، ہیڈ کانسٹیبل حکمت خان اور عبدالصمد شہید ہو گئے ۔

    سی ٹی ڈی کے بیان میں مزید کہا گیا کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان 2 گھنٹے تک شدید لڑائی جاری رہی ، اس دوران ایک دہشتگر بھی ہلاک ہو گیا ۔

    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہنگو میں چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے 3 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

    محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید اہلکاروں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، یہ قربانیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، اور اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوڑ میں پرانا بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، ایک زخمی
    Next Article ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں آتشزدگی، ہلاک افراد کی تعداد 65 ہوگئی
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کے ثبوت پیش کر دیے

    اپریل 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران کو صرف ایک رات میں ختم کرسکتے ہیں اور وہ منگل کی رات ہوسکتی ہے،امریکی صدر کی نئی دھمکی

    اپریل 6, 2026

    پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

    اپریل 6, 2026

    پاکستان کی سفارتی کاوشیں، امریکہ-ایران تنازعے کے حل کی جانب بڑی پیش رفت: ’’اسلام آباد معاہدہ‘‘ کی تجویز پر غور

    اپریل 6, 2026

    ایران اور امریکہ کو جنگ بندی کیلئے جامع منصوبہ ’اسلام آباد اکارڈ‘ موصول ہو گیا: برطانوی میڈیا

    اپریل 6, 2026

    طورخم بارڈر بندش: افغانستان میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ کو واپسی میں مشکلات

    اپریل 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.