Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, نومبر 29, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پوليس اہلکار شہید
    • یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع
    • خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری
    • ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی
    • پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا
    • وائٹ ہاؤس فائرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، افغان حملہ آور کے گھر سے اہم شواہد برآمد
    • چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے ملنے سے انکار کردیا
    • سہ فریقی سیریز، سری لنکا نے پاکستانی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 6 رنز سے ہرادیا
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرٹیکل 63 اے سے متعلق سماعت، چیف جسٹس نے بینچ پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا
    اہم خبریں

    آرٹیکل 63 اے سے متعلق سماعت، چیف جسٹس نے بینچ پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا

    اکتوبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    PTI boycotted the court proceedings in Article 63A revision case
    عدالت نے تحریک انصاف کے وکیل علی ظفر کو کیس کا معاون مقرر کردیا
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے 63 اے کی تشریح سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی  فائز  عیسیٰ   نے  بنچ  پر  پاکستان  تحریک  انصاف  کا  اعتراض  مسترد  کردیا  ہے  ،چیف  جسٹس  نے  کہا  ہے  کہ       پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ آئیں اور ہمیں بےعزت کریں یہ ہم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے۔

    سماعت کے دوران پی ٹی آئی ورکر مصطفین کاظمی روسٹرم پر آئے اور  کہا کہ یہ 5 رکنی لارجر بینچ غیرآئینی ہے، ہمارے 500  وکیل باہر ہیں، دیکھتے ہیں آپ کیسے ہمارےخلاف فیصلہ دیتے ہیں۔

    اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے مصطفین کاظمی کو بیٹھنے کی ہدایت کرنے کے باوجود نہ بیٹھنے پر جسٹس قاضی فائز نے پولیس کو ہدایت کی کہ انہیں باہر نکالیں۔

    بعد ازاں چیف جسٹس نے پی ٹی آئی کے وکیل  بیرسٹرعلی ظفرکو مخاطب کرکے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے؟  علی ظفر آپ آئیں اور ہمیں بے عزت کریں یہ ہم ہرگزبرداشت نہیں کریں گے،ججز سے بدتمیزی کا یہ طریقہ اب عام ہوگیا ہے۔

    جسٹس جمال  مندوخیل نے بیرسٹرعلی ظفرسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے رویے سے جو تھوڑی ہمدردی تھی، وہ بھی ختم ہوگئی۔

    چیف جسٹس نے علی ظفر سے کہا کہ آپ نےکہا فیصلہ سنادیں توہم نے سنادیا، ہم سب کا مشترکہ فیصلہ ہے بینچ کا اعتراض مستردکرتےہیں۔

    اس پر علی ظفر نے کہا کہ بینچ بنانے والی کمیٹی کے ممبر بینچ کا حصہ ہیں، خود کیسے بینچ کی تشکیل کو قانونی قرار دے سکتے ہیں؟ چیف جسٹس نے کہا کہ  اگر ایسا ہو تو ججز کمیٹی کے ممبر کسی بینچ کا حصہ ہی نہ بن سکیں، آپ ہمیں باتیں سناتے ہیں تو پھر سنیں بھی، ہم پاکستان بنانے والوں میں سے ہیں، توڑنے والوں میں سے نہیں، ہم نے وہ مقدمات بھی سنے جو کوئی سننا نہیں چاہتا تھا، پرویز مشرف کا کیس بھی ہم نے سنا۔

    اس موقع پر جسٹس جمال مندو خیل نے کہا کہ میں 63 اے کیس میں بینچ کا حصہ تھا،کیا اب میں نظرثانی بینچ میں بیٹھنے سے انکار کرسکتا ہوں؟ کیا ایسا کرنا حلف کی خلاف ورزی نہیں ہوگی؟

    چیف جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ یہاں تو فیصلوں کو رجسٹرار سے ختم کرایا جاتا رہا ہے، میں نے بینچ میں ان ہی ججز کو شامل کرنے کی کوشش کی، میں کسی کو مجبور نہیں کرسکتا۔

    بعدا زاں عدالت نے کیس کی سماعت کل دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کردی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان کرکٹ بورڈ نے بابراعظم کا استعفی منظور کرلیا
    Next Article 11 اکتوبر کو کیا ہونے والا ہے؟
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پوليس اہلکار شہید

    نومبر 29, 2025

    یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

    نومبر 29, 2025

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

    نومبر 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    اسلام آباد:تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، پوليس اہلکار شہید

    نومبر 29, 2025

    یکم دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع

    نومبر 29, 2025

    خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، سکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

    نومبر 28, 2025

    ہزارہ میں دو ٹریفک حادثات کے دوران 8 افراد جاں بحق ، 8 شدید زخمی

    نومبر 28, 2025

    پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا

    نومبر 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.