Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اکتوبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ
    • سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف
    • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک
    • وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
    • افغانستان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل نہ ہوئے تو پھر کھلی جنگ ہے، وزیردفاع خواجہ آصف
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چارہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہومیوپیتھک مافیا، عوامی جہالت اور ریاستی چشم پوشی
    بلاگ

    ہومیوپیتھک مافیا، عوامی جہالت اور ریاستی چشم پوشی

    جولائی 27, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔5 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Homeopathic mafia, public ignorance and state neglect
    سٹیرائیڈ اور کیمیکلز کے استعمال پر فوری پابندی لگا کر انسانیت کو بچایا جائے ورنہ ملک کی بیشتر آبادی ناقابلِ علاج امراض میں مبتلا ہوجائے گی ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    غربت دراصل تمام بیماریوں کی ماں ہے ۔ غربت جہالت کو جنم دیتی ہے ۔ غربت اچھی غذا اور صحت مند پرورش اور ماحول سے محروم کرتی ہے ۔ غربت زیادہ جفاکشی کا موجب بنتی ہے ۔ دوسری جانب ماحولیاتی تبدیلی، خلیاتی طور پر تبدیل شدہ اجناس، پھل اور سبزیاں اور غیر صحت مند غذا بیماریوں کو دعوت دیتی ہیں ۔ غیر صحت مند بود و باش، غیر فطری عادات و اطوار اور طرزِ زندگی ذہنی، روحانی اور جسمانی امراض میں اضافہ کا موجب بن رہے ہیں ۔

    پاکستان جیسے ملک میں, جہاں اول تو قوانین نہیں ہوتے اور اگر ہوں بھی تو ان پر نہ عوام، نہ ہی کاروباری طبقہ اور نہ ہی متعلقہ حکومتی محکمے عمل کرتے ہیں ۔ ہمارے ہاں انواع و اقسام کے جراثیم اور بیماریوں کے پلنے پھولنے کے بہترین مواقع اور ماحول موجود ہیں ۔ ہمارے ہاں وہ امراض بھی بکثرت پائے جاتے ہیں جن کا ابھی دنیا میں وجود ہی نہیں ہے اور نہ ہی طب کی کتابوں میں کوئی ذکر ہے ۔ ہمارے ہاں ہر کوئی ڈاکٹر بھی ہے اور زیادہ تر لوگ خود اپنے امراض کی تشخیص اور علاج کرتے ہیں ۔ یہ علاج معالجہ اگر ذات تک محدود ہوتا تو تب بھی کوئی بات ہوتی، لیکن ایسے ماہرین پورے معاشرے کے غم خوار ہوتے ہیں ۔ اللہ بھلا کرے ادویہ کے دکانوں کا، جو ہر گلی اور ہر نکڑ پر بغیر لائسنس اور بغیر فارماسسٹ کے کاروبار کرتے ہیں ۔ ان دکانوں سے آپ کوئی بھی زہر بآسانی خرید سکتے ہیں ۔ اکثر ناخواندہ مریض گولیوں کے پلتوں کے رنگوں کا نام لے کر، جیسے کہ سرخ پلتے والی، نیلی پلتے والی دوا کہہ کر لے جاتے ہیں ۔

    وطنِ عزیز میں ہزاروں کی تعداد میں دوا ساز کارخانے کھلے ہوئے ہیں جو بغیر کسی روک ٹوک کے زہر بنا کر بیچتے ہیں ۔ میڈیکل ریپس کی صورت میں باقاعدہ طبی دلال بھرتی کیے ہوئے ہیں جو تھائی لینڈ اور عمرے کے ٹورز ڈاکٹرز کو کراتے ہیں ۔ سرکاری اور نجی علاج معالجے کے مراکز بھی خالصتاً تجارتی اداروں میں تبدیل ہوچکے ہیں ۔ اس ملک میں جتنا جینا مشکل ہے اس سے دوگنا مرنا سخت عذاب ہے ۔ جہاں موت بھی خریدنی پڑتی ہے وہاں بیماری کی صورت میں تندرستی کا حصول گویا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے ۔

    جوں جوں علاج مہنگا ہوتا رہا توں توں روایتی حکمت یا بالفاظِ دیگر طبِ یونانی اور طبِ اسلامی نے بھی اپنے انداز بدلے ۔ خاندانی حکیموں کی جگہ گلیوں میں واقع طبِ یونانی کے کالجوں سے برائے نام حکما بھی لوٹ کھسوٹ میں شامل ہوتے رہے ۔ خود ساختہ معالجین، سلو تری اور خاندانی ڈاکٹرز اس کے علاوہ ہیں ۔ دور دراز کے دیہات میں تو زیادہ تر معالج انسانوں کے ساتھ ساتھ ڈور ڈنگر کا علاج معالجہ بھی کرتے ہیں ۔ اس گرم تندور میں روٹیاں لگانے کے لیے لاکھوں کی تعداد میں ہومیوپیتھک معالجین بھی کود پڑے ہیں ۔ ہومیوپیتھک وہ طریقہ علاج ہے کہ مہذب دنیا اور طب کے علوم میں اس طریقہ علاج کا کوئی نام و نشان ہی نہیں ہے ۔ جرمنی اور ڈاکٹر شوابے کا نام محض ڈھکوسلہ ہے ۔ اس طریقہ علاج کے بارے میں بڑے سائنسی انداز میں یہ بات مشہور کی گئی ہے کہ اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہوتا ۔ سستا تو یہ ہے ہی، لہٰذا غربت اور بیماریوں کے مارے ہوئے لوگ ان ہومیوپیتھک ڈاکٹروں پر ٹوٹ پڑتے ہیں ۔ ہومیوپیتھک معالجین سو فیصد سٹیرائیڈ اور مہلک کیمیکلز دیتے ہیں جس سے مریض کو فوراً اور سستا افاقہ ہوجاتا ہے اور اس کا ایمان ہومیوپیتھک طریقہ علاج پر اور زیادہ مضبوط اور غیر متزلزل ہوجاتا ہے ۔ یہ الگ بات ہے کہ آگے چل کر مریض کی زندگی برباد ہوجاتی ہے اور کئی پیچیدگیوں کا شکار ہوجاتا ہے ۔ زیادہ تر ہومیوپیتھک ڈاکٹر خود نیلی، پیلی اور میٹھی گولیاں بناتے ہیں جو سٹیرائیڈ اور کیمیکلز کا مرکب ہوتی ہیں ۔

    ہومیوپیتھک مافیا نے پاکستان میں انتہائی خطرناک شکل اور صورتحال اختیار کی ہوئی ہے ۔ مستند قومی میڈیا پر ان کے پروگرامز اور اشتہارات کی بھرمار ہوتی ہے جو روزانہ ان کے گاہکوں میں ہزاروں لوگوں کا اضافہ کرتے ہیں ۔ نہ ہی تو میڈیا مالکان کا کوئی ضابطۂ اخلاق ہے اور نہ ہی حکومت نے کوئی مقرر کیا ہے، لہٰذا کاروبار دھڑلے سے چل رہا ہے ۔ نشر و اشاعت اور پبلسٹی کے دیگر تمام ذرائع بھی استعمال کیے جاتے ہیں ۔ اب تو ملک بھر میں ہومیوپیتھک ڈاکٹروں نے اپنے ایف ایم ریڈیوز کھول دیے ہیں جن کے ذریعے شب و روز عوام الناس کو گمراہ کیا جاتا ہے ۔ قومی نشریاتی ادارے اشتہارات اور پروگرامز سے ملنے والی آمدن کی وجہ سے خاموش ہیں جبکہ بہت سے صحافی ان ہومیوپیتھک ڈاکٹروں کے نشریاتی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں ۔ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا منہ بھی ان لوگوں نے پیسے دے کر بند کیا ہوا ہے۔

    حکومت اس لیے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی کہ سرکاری خزانے میں سب سے زیادہ ٹیکس یہی ہومیوپیتھک معالجین جمع کر رہے ہیں ۔ نیز سرکاری ٹیکس کے برابر متعلقہ محکموں کے اہلکاروں کی جیبوں میں جا رہا ہے ۔ ہمارے وکلاء میں بھی احساسِ ذمہ داری کی کمی ہے کہ ان کے خلاف عدالت سے رجوع کریں ۔

    ضرورت اس امر کی ہے کہ سول سوسائٹی ان کے خلاف مؤثر آواز اٹھائے اور ہومیوپیتھک طرزِ علاج کو اس طریقہ علاج تک محدود کرے جو اس کا اصل ہے ۔ سٹیرائیڈ اور کیمیکلز کے استعمال پر ہنگامی طور پر پابندی لگا کر انسانیت کو بچائیں، ورنہ وہ وقت دور نہیں کہ ملک کی بیشتر آبادی ناقابلِ علاج امراض میں مبتلا ہوجائے گی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleبابو سرٹاپ میں خیبر ٹی وی کی اینکر شبانہ المعروف ’’ سپنا ‘‘ اپنے شوہر اور 3 بچوں سمیت تاحال لاپتہ
    Next Article قصائی فضل حکیم، والئی سوات کا آشیانہ، پشتون قوم کا ورثہ اور اتنڑ رقص
    Khalid Khan
    • Website

    Related Posts

    خیبر پختونخوا حکومت کا افغان مہاجرین کے 28 کیمپ فوری طور پر بند کرانے کا حکم

    اکتوبر 16, 2025

    خیبر پختونخوا کی سیاست اور وزرائے اعلیٰ کا جغرافیہ! آفریدی قوم اب تک محروم کیوں؟

    اکتوبر 15, 2025

    پولیس کی نئی کمان، نئی ذمہ داریاں،نیا روپ اور آدم خان!

    اکتوبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بنوں میں شادی کی تقریب کے دوران 2 گروپوں میں فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    اکتوبر 26, 2025

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں معاہدے پر دستخط ہوگئے، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

    اکتوبر 26, 2025

    سمندری سرحدوں کا دفاع کرنا جانتے ہیں، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف

    اکتوبر 26, 2025

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 25, 2025

    وزیراعظم شہبازشریف کا جنوبی افریقہ اور قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی

    اکتوبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.