Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بدھ, اگست 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان
    • خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری
    • عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان
    • بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر
    • سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم
    • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 9 دہشتگرد ہلاک
    • خیبرپختونخوا میں 17 سے 21 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ
    • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا سابق فوجیوں کے اعزاز میں استقبالیہ، خدمات کو خراجِ تحسین
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 تک پہنچ گئیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر
    اہم خبریں اگست 21, 2025

    خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے اموات 427 تک پہنچ گئیں، بونیر سب سے زیادہ متاثر

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 427 ہوگئی ہے، جن میں سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی اموات 427 تک جا پہنچی ہیں۔ صوابی کے علاقے دالوڑی میں سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید 12 لاشیں نکالی گئیں جس کے بعد وہاں ہلاکتوں کی تعداد 42 ہوگئی، جبکہ بونیر میں ایک اور لاش ملنے کے بعد مجموعی اموات 291 تک پہنچ گئیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 321 مرد، 60 بچے اور 46 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں میں 182 مرد، 45 بچے اور 43 خواتین درج کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بارشوں اور فلش فلڈ سے 1398 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 1030 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ 368 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔

    اعداد و شمار کے مطابق بونیر میں جاں بحق افراد کی تعداد 228 اور صوابی میں 41 ہو گئی ہے۔ یہ المناک واقعات سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لوئر، بٹگرام اور صوابی کے مختلف علاقوں میں پیش آئے۔

    پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کریں اور متاثرہ افراد کو فوری معاونت فراہم کریں۔ حکام نے کہا کہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہیں جبکہ ملبے سے لاشیں ملنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleصنم ماروی اور احمد شاہ کے درمیان تنازع ختم، معافی اور صلح
    Next Article پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا
    Web Desk

    Related Posts

    وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

    اگست 18, 2026

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

    اگست 18, 2026

    عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان

    اگست 18, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان

    اگست 18, 2026

    خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں 19 سے 22 اگست تک لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

    اگست 18, 2026

    عدالتی حکم پر مکمل عمل ہوگا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کریں گے، تحریک انصاف کا اعلان

    اگست 18, 2026

    بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر، سلمان علی آغا کپتان مقرر

    اگست 18, 2026

    سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی کو شفا ہسپتال منتقل کرنے کا حکم

    اگست 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.