بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا نے آخری میچ میں انڈین چیمپئنز کو 54 رنز سے شکست دے دی۔جبکہ شکست کے باوجود بھی انڈین چیمپئنز نے سیمی فائنل میں انٹری مار کی۔نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پہلے کھیلا اور اس میں 8 وکٹوں پر 210 رنز بنائے۔سین مین 73،جبکہ لیوی 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی طرف سے ہربجھن سنگھ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔
بھارت کو جیتنے کے لیے 211 اور جبکہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے153 رنز کا ہدف دیا گیا۔لیکن اس کے برعکس بھارت کی پانچ وکٹیں 77 رنز پر ہی گر گئیں ۔جس کے بعد انڈین چیمپئنز نے میچ کو جیتنے کے بجائے153 رنز کو ہدف بنالیا۔اس طرح جنوبی افریقا چیمپئنز میچ تو 54رنز سے جیت گئی لیکن وہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکے۔بھارت نے اس ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، اب سیمی فائنل میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ اس کے برعکس پاکستان ویسٹ انڈیز کے مد مقابل ہوگا۔