وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے دراندازی کی یا حملہ کیا تو اس سے زیادہ بڑا جواب دیا جائے گا، بھارت نے کشیدگی نہ بڑھائی توپاکستان بھی فوجی کارروائی سےگریز کرے گا ۔
غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، اور نہ ہی کسی اقدام میں پہل چاہتے ہیں، بھارت ہم پر اس چیز کا الزام لگا رہا ہے، جس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں دہشتگردی کا اصل شکار پاکستان ہے، مغرب کے ایما پر 1980 میں افغان جنگ میں شمولیت ماضی کےحکمرانوں کی غلطی تھی، وہ جہاد نہیں دو عالمی طاقتوں کی لڑائی تھی ۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، ہم کسی بھی جارحانہ اقدام میں پہل نہیں کریں گے، لیکن ہم پر حملہ ہوا تو جواب دوگنا دیا جائے گا ۔