اسلام آباد: حکومت نے معاشی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور تجارتی نظام میں مسابقت بڑھانے کے لیے 5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 کے تحت درآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
5 سالہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025-30 میں کسٹمز، ریگولیٹری، ایڈیشنل ڈیوٹیز میں مرحلہ وار نمایاں کمی لائی جائے گی۔
اس پالیسی کا بنیادی مقصد اوسط ٹیرف کو 20.19 فیصد سے کم کر کے 9.70 فیصد تک لانا ہے۔ اس اقدام سے ریونیو کی مد میں 143 ارب روپے نقصان کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق پارلیمانی حلقوں کے مطابق اس اقدام سے مارکیٹ میں مقابلہ بڑھے گا اور درآمدی لاگت میں کمی آئے گی۔
حکام نے بتایا کہ 5 سال میں کسٹمز ڈیوٹی کو زیادہ سے زیادہ 15 فیصد تک محدود کرنے کی تجویز ہے۔ اسی طرح اضافی کسٹمز ڈیوٹی کو 6 فیصد سے کم کرکے بتدریج صفر کرنے کا پلان شامل ہے۔
علاوہ ازیں ریگولیٹری ڈیوٹی کی زیادہ سے زیادہ شرح بھی 20 فیصد تک محدود رکھنے اور اسے مرحلہ وار ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے تحت مقامی صنعت اور درآمدی مارکیٹ کے لیے یکساں مواقع فراہم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
یہ اصلاحات ٹیرف ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے اٹھایا گیا ایک اہم قدم ہے، جس کا مقصد ملکی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور تجارتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
منگل, نومبر 17, 2026
بریکنگ نیوز
- منصوبے بہت، عمل کہاں؟ پاکستان کی موسمیاتی پالیسیوں کا اصل مسئلہ
- خیبر پختونخوا میں غیر قانونی گولڈ مائننگ اور دہشتگردی کے گٹھ جوڑ کے اہم انکشافات سامنے آگئے
- گورنر خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اہم اجلاس، نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ
- پاک چین اقتصادی دوستی کا فروغ: پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشیں
- حکومت کی مثبت معاشی پالیساں: پاکستان کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ، حجم 11 ارب 37 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے بجلی چوری کے خلاف خصوصی آپریشن کا آغاز
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے نفاذ کے بعد صوبے میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائیاں تیز
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، اندرون شہر بازاروں سے تجاوزات کا خاتمہ

