Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اکتوبر 5, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
    • سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع
    • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے
    • 24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت
    • ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور
    • ایشین گیمز اختتام پذیر، چین بازی لے گیا، پاکستان 10 میڈلز کے ساتھ 29ویں نمبر پر رہا
    • وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا آغاز کردیا
    • وزیر داخلہ محسن نقوی کی گورنر فیصل کنڈی سے ملاقات، گورنر راج یا ایمرجنسی کی صورت میں آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
    امریکا جون 25, 2026

    پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی طاقت بنائیں گے، کسی نے بری نگاہ ڈالی تو اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
    داتا دربار کے 983ویں سالانہ غسل کی تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان تاریخی ثالثی کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کو ایک میز پر بٹھا کر خطے میں امن کی نئی راہ ہموار کر دی ہے۔
    انہوں نے کہا کہ امریکا ایران جنگ میں پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کیا جس کے ٹیم کپتان شہباز شریف اور سید عاصم منیر تھے۔
    فیلڈ مارشل نے بیک ڈور ڈپلومیسی کی، اب پاکستانی پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت ہوتی ہے۔
    اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ شکر کریں سب سے پہلے دو ملکوں کو ایک میز پر بٹھا دیا، جو خود کبھی نہیں بیٹھے۔
    47 سال بعد ایران امریکہ ٹیبل پر بیٹھے۔
    دونوں ممالک کے معاملے میں ہمارا کام سہولت کاری تھا۔ معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں، اسے کل قومی اسمبلی کے ریکارڈ پر بھی رکھا ہے۔
    شہباز شریف نے بھی ایران امریکا معاہدہ پر دستخط کیے۔
    نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صلح و امن پسند ملک ہیں، بین الاقوامی یو این چارٹر پر عمل کرتے ہیں۔
    چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے ملک کی سالمیت کی عزت کرتے ہیں۔
    اگر کسی نے بری نگاہ سے پاکستان کو دیکھنے کی غلطی کی تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ 28 فروری کو ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے فوراً مذمت کی۔
    کسی اور ملک نے امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں کی۔
    اسحاق ڈار نے کہا کہ وہ پاکستان جس کو کہا جاتا تھا کہ سفارتی طور پر تنہا ہوگیا ہے، اب دنیا کو پتا چل گیا ہے کہ ہم امن پسند ملک ہیں۔
    ہمیں دہشت گرد ملک کے طور پر کہا جاتا تھا، آج دنیا بھر میں ہماری پر امن ملک کے طور پر شناخت سامنے آئی ہے۔

    اسحاق ڈار اسحاق ڈار کا بیان ایران امریکا مذاکرات پاکستان خارجہ پالیسی پاکستان سفارتکاری پاکستان کی سفارتی کامیابی پاکستان معیشت شہباز شریف عاصم منیر علاقائی امن قومی سلامتی لاہور نائب وزیراعظم وزیر خارجہ پاکستان
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleدرآمدی ڈیوٹیز میں بڑی کمی: حکومت کا معاشی سرگرمیاں بڑھانے کیلیے اہم فیصلہ
    Next Article استنبول میں اعلیٰ سطح اجلاس: ترکیہ پاکستان کو توانائی بحران سے نمٹنے کیلیے مدد فراہم کرے گا
    Saqib Butt

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ڈیرہ اسماعیل خان میں 3 خارجی دہشت گرد جہنم واصل

    اکتوبر 5, 2026

    سرکاری حج سکیم: دوسری قسط کی وصولی آج رات سے شروع

    اکتوبر 5, 2026

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے

    اکتوبر 5, 2026

    24 سال بعد نیشنل ہاؤسنگ پالیسی کا باضابطہ اجرا، بے گھر افراد کو چھت فراہمی میں پیش رفت

    اکتوبر 5, 2026

    ہیلتھ سیکٹر میں خود انحصاری: ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر غور

    اکتوبر 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.