Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اتوار, اپریل 12, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم،امریکی وفد واپس روانہ
    • اُمید ہے ایران اور امریکا مذاکرات جاری رکھیں گے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
    • مذاکرات کے بعد نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اسلام آباد سے امریکا کے لیے روانہ
    • ایران امریکا مذاکرات ختم، پاکستان نے انتہائی بھرپور، مخلصانہ اور نہایت پیشہ ورانہ کوششیں کیں
    • پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے ہرادیا
    • اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان خوشگوار ماحول میں مذاکرات
    • ایرانی وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم پاکستان
    • دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان فوج اور جنگی طیارے سعودی عرب میں تعینات: سعودی وزارت دفاع
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم،امریکی وفد واپس روانہ
    بین الاقوامی

    ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم،امریکی وفد واپس روانہ

    اپریل 12, 2026Updated:اپریل 12, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Important talks between Iran and the US in Islamabad end without a final agreement, US delegation returns
    پاکستان نے اس عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا۔، وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ، امریکی نائب صدر کی پریس بریفنگ
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے درمیان جاری طویل اور اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم ہوگئے، جہاں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ بغیر کسی ڈیل کے واپس جا رہے ہیں ۔

    اسلام آباد میں ایک مختصر پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی وفد کے سربراہ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا کہ 21 گھنٹوں سے زائد جاری رہنے والے مذاکرات میں مختلف اہم امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پا سکا ۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد اب واشنگٹن واپس جائے گا جہاں وہ ڈونلڈ ٹرمپ کو مذاکرات کی مکمل تفصیلات سے آگاہ کریں گے ۔

    امریکی نائب صدر نے اس بات پر بھی زور دیا کہ واشنگٹن چاہتا ہے کہ ایران واضح یقین دہانی کرائے کہ وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کوشش نہیں کرے گا جو اس پورے مذاکراتی عمل کا ایک مرکزی نکتہ رہا ہے ۔

    جے ڈی وینس نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے مذاکرات کے دوران بھرپور لچک اور نیک نیتی کا مظاہرہ کیا، جبکہ ایران کے سامنے اپنی ریڈ لائنز بھی واضح کر دیں ۔

    جے ڈی وینس  کے مطابق امریکی وفد نے ایرانی حکام کو ایک بہترین پیشکش دی تاہم معاہدے تک نہ پہنچنا ایران کے لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے صاف طور پر بتا دیا ہے کہ کن نکات پر اتفاق ممکن ہے اور کن پر نہیں اور ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان شرائط کو تسلیم کرے ۔

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس پریس بریفنگ کے فوری بعد امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں ایئرپورٹ پر انہیں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے رخصت کیا ۔

    انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اس عمل میں اہم اور مثبت کردار ادا کیا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاُمید ہے ایران اور امریکا مذاکرات جاری رکھیں گے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    اُمید ہے ایران اور امریکا مذاکرات جاری رکھیں گے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

    اپریل 12, 2026

    ایران امریکا مذاکرات ختم، پاکستان نے انتہائی بھرپور، مخلصانہ اور نہایت پیشہ ورانہ کوششیں کیں

    اپریل 12, 2026

    اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان خوشگوار ماحول میں مذاکرات

    اپریل 11, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں اہم مذاکرات کسی حتمی معاہدے کے بغیر ختم،امریکی وفد واپس روانہ

    اپریل 12, 2026

    اُمید ہے ایران اور امریکا مذاکرات جاری رکھیں گے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

    اپریل 12, 2026

    مذاکرات کے بعد نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اسلام آباد سے امریکا کے لیے روانہ

    اپریل 12, 2026

    ایران امریکا مذاکرات ختم، پاکستان نے انتہائی بھرپور، مخلصانہ اور نہایت پیشہ ورانہ کوششیں کیں

    اپریل 12, 2026

    پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 76 رنز سے ہرادیا

    اپریل 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.