پشاور: رواں سال خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں قتل و غارت اور دیگر جرائم میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔پولیس کے مطابق پشاور سمیت دیگر علاقوں میں 1076 واقعات رپورٹ ہوئے ، جس میں 140 مقدمات اراضی کے تنازعات پر درج ہوئے ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان مقدمات میں 1156 ملزمان کو گرفتار کرلیے گئے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
ان واقعات میں مجموعی طور پر 61 افراد قتل ہوئے جن میں سے 22 پشاور میں، 12 بنوں میں،10 مردان میں، 9 چارسدہ میں اور 8 افراد نوشہرہ میں جاں بحق ہوئے۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ جوملزمان ان واقعات میں ملوث ہیں ان میں زیادہ تر منشیات کے عادی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قتل و غارت اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے منشیات اور اسلحے پر سخت پابندی لگانا چاہئے اور پولیس کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔
خیبرپختونخوا میں قتل و دیگرجرائم میں اضافہ، 1076 واقعات رپورٹ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read
Previous Articleپنجاب:محرم میں ہونے والی مجالس کے لیے ایس او پیز جاری
Next Article سوات میں ٹریفک حادثہ،2 افراد جاں بحق،4 زخمی